سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کے فکری و تحقیقی مضامین کا باضابطہ پلیٹ فارم
سائنس و ٹیکنالوجی

How To Recharge MTag Online

سید عبدالوہاب شاہ
708 مشاہدات
How To Recharge MTag Online

How To Recharge MTag Online

موٹروے ایم ٹیگ کیسے رجسٹر کریں؟

ایم ٹیگ آئی ڈی کیسے معلوم کریں؟

ایم ٹیگ کیسے ری چارج کریں؟

پاکستان موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ M-tag  لگانا ضروری قرار دے دیا ہے۔ ایم ٹیگ M-tag لگانے میں ہمارے لیے ہی سہولت ہے کیونکہ ہمیں ٹول پلازہ پر لائن میں نہیں لگنا پڑتا اور نہ ہی پیسے باربار جمع کرانے پڑتے ہیں، بلکہ ٹول پلازے کا کیمرہ ہمارے ایم ٹیگ M-tag کو پڑھ کر خود بخود اس سے پیسے کاٹ لیتا ہے اور باقی بیلنس وہاں سکرین پر بھی نظر آجاتا ہے اور ہمیں ایس ایم ایس کے ذریعے بھی بتا دیا جاتا ہے۔

موٹروے پر ایم ٹیگ M-tag کی رجسٹریشن کیسے کریں؟ How to Register for Mtag

ایم ٹیگ M-tag لگانے کے لیے ٹول پلازہ کے پاس ہی آفس بنا ہوا ہوتا ہے جہاں آپ سے شناختی کارڈ، گاڑی کی بک اور دیگر ضروری معلومات کمپیوٹر میں ڈال کر اور جتنا بیلنس آپ ڈالنا چاہیں وہ ڈال کر آپ کو ایم ٹیگ M-tag کا سٹیکر دے دیا جاتا ہے اور اسے آپ اپنی گاڑی کے سامنے والے شیشے پر لگا لیتے ہیں۔

جب بیلنس ختم ہو تو ایم ٹیگ M-tag کو ری چارج کرنے کا طریقہ

ایم ٹیگ M-tag کو ری چارج کرنے کے لیے آپ کو اپنے ایم ٹیگ M-tag کی آئی ڈی معلوم ہونی چاہیے جو آپ اسی وقت اسی آفس سے بھی معلوم کرسکتے ہیں اور بذریعہ ایس ایم ایس بھی معلوم کرسکتے ہیں جس کا طریقہ درج ذیل ہے:

ایم ٹیگ آئی ڈی کیسے معلوم کریں؟ How to check your ID

میسج میں mtag لکھیں، پھر سپیس دیں اور پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور 9909پر سینڈکردیں۔ مثلا: MTAG <space> CNIC Number” to 9909

ایم ٹیگ M-tag میں بیلنس کیسے ڈالیں۔ How to lwad Balance in Mtag

ایم ٹیگ M-tag میں بیلنس ڈالنے کے لیےآپ ایزی پیسہ، جاز کیش  کی ایپس میں ایم ٹیگ M-tag کی آپشن کو استعمال کرتے ہوئے لوڈ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح بینک ایپس اور کریڈٹ کارڈ وغیرہ سے بھی کرسکتے ہیں۔

اسی طرح One Network  ایپ کو استعمال کرتے ہوئے بھی آپ یہ سارے کام کرسکتے ہیں۔

You can download the One Network App through the Google Play Store or Apple App Store.

اس کالم کو شیئر کیجیے:
سید عبدالوہاب شاہ

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ

بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)

آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔

اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز

حجامہ کلینک منیجمنٹ سسٹمسائنس و ٹیکنالوجی
7

حجامہ کلینک منیجمنٹ سسٹم

حجامہ کلینک منیجمنٹ سسٹم اپنے حجامہ کلینک کو روایتی طریقوں سے نکالیں اور مکمل ڈیجیٹل بنائیں! مریضوں کی ہسٹری یاد رکھنا، سیشنز کا ریکارڈ رکھنا اور مینوئل حساب کتاب کرنا اب گزری باتیں ہیں۔ ہمارے جدید حج

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
پنسار دواخانہ منیجمنٹ سافٹ ویئرسائنس و ٹیکنالوجی
3

پنسار دواخانہ منیجمنٹ سافٹ ویئر

پنسار دواخانہ منیجمنٹ سسٹم (POS) پرانے رجسٹروں، دستی نسخوں اور کھاتوں کے روایتی حساب کتاب سے نکل کر اپنے مطب اور پنسار اسٹور کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل بنائیں۔ "پنسار دواخانہ منیجمنٹ سسٹم"

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←