فارماکوپیا طب مفرداعضاء پیش لفظ خداوندحکیم اورہادی برحق کا ہزارہزارشکرہے کہ جس نے انسان کی راہنمائی کیلئے فرمادیاہے کہ صراط مستقیم اختیارکروجس سے نعمتوں کے انعام حاصل ہوتے ہیں اوریہ صراط مستقیم کوئی علم وعقل اور تجربات و مشاہدات کاکمال نہیں ہے بلکہ صراط مستقیم حقیقت میں صراط اللہ ہے جس کواللہ تعالیٰ نے نوربنایاہے جس سے وہ اپنے بندوں کوہدایت کرتے ہیں جس کووہ چاہتے ہیں۔ ولکن جعلنہ نوراً ھدیٰ من نشاء من عبادنا علم وعقل اورتجربات و مشاہدات میں ایک مقام رکھتے ہیں مگر جہاں پران کا کمال…