فائبرومائلجیا 𝑭𝒊𝒃𝒓𝒐𝒎𝒚𝒂𝒍𝒈𝒊𝒂 فائبرومائلجیا ایک لمبے دورانیے والی بیماری ہے جس میں آپ کے پورے جسم میں درد اور ہاتھ لگانے پر دکھن محسوس ہوتی ہے, اس کے ساتھ ہی تھکاوٹ اور نیند بھی متاثر ہوتی ہے. اس بیماری کی وجہ ابھی تک نہیں پتہ چل سکی لیکن اس کا علاج ممکن ہے. جن لوگوں کو فائبرومائلجیا ہو ان میں درد کی حساسیت کافی بڑھ جاتی ہے. جسم کے جوڑوں, پٹھوں اور مہروں کے ارد گرد کھچاؤ ہوتا ہے. آرام کرنے کی کوشش سے درد کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے…