عود ہندی لاطینی: Aquilaria Agalocha دیگر نام: عود کو عربی میں عود غرقی ٗ فارسی میں عود ہندی ٗ سندھی میں اگر کاٹھی ٗ سنسکرت میں اگرو جبکہ انگریزی میں ایگل وڈ کہتے ہیں ۔ عود ماہیت: ایک سدا بہار درخت ستر سے سو فٹ اونچا ہوتا ہے۔ جب یہ درخت تیس چالیس برس کا ہوتا ہے تو اس وقت اس کے اندر ایک سیاہ ٗ وزنی خوشبودار مادہ پیدا ہو کر لکڑی کے وزن کو بھاری کر دیتا ہے اور وہ سوکھی لکڑی بھی پانی میں ڈوب جاتی…