خواب میں فیصلہ (سید عبدالوہاب شاہ) تصویر میں نظر آنے والی بلڈنگ کا نام گرینڈ حیات ٹاور grand hyatt islamabad ہے، اس کے مالک کا نام عبدالحفیظ شیخ پاشا ہے، اطلاعت کے مطابق ان صاحب کا تعلق ایک مذہبی تنظیم سے بھی ہے۔ تو ظاہر ہے اس وجہ سے درس قرآن بھی دیتے ہی ہوں گے، لہذا انہیں مدرس پاشا کہنا زیادہ بہتر ہے۔ لیکن یہ پلاٹ انہوں نے 2005 میں صرف ایک ارب بیانہ دے کر حاصل کیا اور تعمیر شروع کردی، باقی پیسے ابھی تک سترہ سال ہوگئے…