امرت دہارا Imrat Dhara آج سے کوئی سو سال قبل ہندوستان میں ایک دواء ایجاد ہوئی تھی جو سو بیماریوں میں استعمال کی جاتی تھی۔ یہ دوا امرت دہارا Imrat Dhara کے نام سے معنون تھی۔ تب ایک تولہ کی قیمت ڈھائی روپے وصول کی جاتی تھی۔ دواء لاجواب تھی اور فوری رزلٹ کی حامل بھی۔ صرف ایک حکیم خاندان کا ذاتی نسخہ تھا اشتہارات اور رزلٹ کی وجہ سے پورے ہندوستان میں تہلکہ مچا رکھا تھا لیکن نسخہ کسی کو معلوم نہیں تھا اور حکیم بتانے کیلئے تیار بھی…