خلافت عثمانیہ کے آخری باختیار خلیفہ سلطان عبدالحمید
31 August 1876 – 27 April 1909
پائے تخت سلطان عبدالحمید سیزن 4 اردو
Sultan Abdul Hameed Episode 116
سلطان عبد الحمید (ثانی) 21 ستمبر 1842ء کو استنبول میں پیدا ہوئے-وہ 1876ء سے 1909ء تک سلطنت عثمانیہ کے سلطان و خلیفہ کے منصب پر فائز رہے-تاریخ میں ان کا نام سلطنتِ عثمانیہ کے آخری با اثر اور با اختیار خلیفہ کے طور پر جانا جاتا ہے جو اپنا وژن، خارجہ پالیسی اور نظریات رکھتے تھے-اپنے اس منصب پر فائز ہونے سے قبل انہوں نے اپنے چچا سلطان عبدالعزیز کے ہمراہ کئی ممالک کا دورہ بھی کیا جن میں یورپ کے کئی اہم شہر شامل ہیں-کئی محققین اس دورہ کو ان کے آنے والے دورِ سلطنت کیلئے بہت اہم قرار دیتے ہیں کیونکہ اس دوران ان کے مشاہدات سلطنت کی پالیسیز کیلئے بہت اہم ثابت ہوئے-آپ نے عربی اور فارسی زبان کی تعلیم بھی حاصل کی اور دیگر علوم کے ساتھ ساتھ تصوف کے رموز سے بھی آگاہی حاصل کی-سلطان عبدالحمید اگست 1876ء میں سلطنت عثمانیہ کے حکمران بنے- 13 اگست 1876ء کو اُن کے ہاتھ پر بیعتِ امارَت و خلافت ہوئی اور انہیں باقاعدہ طور پر خلیفہ کے عہدہ پر تسلیم کیا گیا-