جنگلی سٹرابیری

Mock Strawberry is known as Wild Strawberry too. Its Latin name is Duchesnea indicait is a medicinal plant. Its medicinal values and other details are here in English & Urdu:
Synonyms: Duchesnea fragiformis, Fragaria indica, Potentilla indica
Family: Rosaceae (Rose Family)

جنگلی سٹرابیری

 

جنگلی سٹرابیری ٹھنڈے علاقوں میں قدرتی طور پر اُگنے والی قسم ہے۔ سوات، مالاکنڈ، ہزارہ، مری و ملحقہ علاقوں کے پہاڑوں اور سرد علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ زیادہ تر جزوی سایہ دار جگہوں اور ڈھلوانوں پر پائی جاتی ہے۔ سوات و ملحقہ علاقوں میں کسانوں کے فصلوں کو دیگر جڑی بوٹیوں سے پاک کرنے کیلئے زہریلی ادویات کے بے دریغ استعمال نے جہاں دیگر حیاتیاتی نظام کو تباہ کردیا ہے وہاں جنگلی سٹرابیری اور اس جیسی دیگر کئی اقسام کی جنگلی جڑی بوٹیوں کی بقاء کیلئے بھی خطرات کھڑے کردیئے ہیں بلکہ بہت حد تک تو اب یہ جڑی بوٹیاں ناپید ہوچکی ہیں۔ مجھے یاد ہے بچپن میں جب ہمارے گھر دودھ دینے والی خاتون (گوالن)آتی تھیں تو وہ اپنے ساتھ میرے لئے اپنے کھیتوں سے جنگلی سٹرابیری توڑ کر لاتی تھیں۔ جنگلی سٹرابیری کو سوات کی مقامی زبان میں “دہ زمکی توتان” یعنی زمین کے توت کہا جاتا تھالیکن اب تو بدقسمتی سے ہمارے بچے کیا بڑے بھی اس نام سے ناآشنا ہیں۔
ہمارے ہردلعزیز دوست اخلاق خان کاکڑ صاحب نے جنگلی سٹرابیری کے طبی خواص
کا بہت خوبصورتی سے جائزہ لے کر درج ذیل تحقیق درج کی ہے:
جنگلی سٹرابیری کے بہت سارے طبی خواص ہیں۔ یہ خون کے گاڑھا ہونے کو روکنے والی دوا یا زریعہ، جراثیم کش اور دافعِ عفونت دوا جو زخموں میں جراثیم پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ بخار اُتارنے کی دوا، اس کے پتوں کو مسل کر زخموں، پھوڑے پھنسی، یا جلے ہوئے زخم پر مرہم کے طور پر لگایا جاتا ہے۔ داد/دھدری، جو کہ جلدی مرض ہے جو عام طور پر برسات اور زیادہ پسینے والے موسم میں ہوتا ہے ، ورم دہن، منہ کی سوزش، منہ کے چھالوں (پک جانا)، گلے کے غدود کے ورم، سوجن کے علاج کیلئے مفید ہے۔ اس کے پھولوں کا جوشاندہ خون کی گردش کو بڑھانے میں مددگار ہے
2020-12-24

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *