چہرے کی چھائیاں داغ دھبے

0
808

چھائیاں یا سیاہ دھبے چہرے پر میلانین کی زیادتی کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ یہ عموماً تب ہوتا ہے جب جلد کو کوئی نقصان پہنچتا ہے ۔ میلانین وہ مادہ ہے جو جلد کی رنگت کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔ جلد کی رنگت کا تبدیل ہونا کسی اوپری چوٹ کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے یا اندرونی خرابی کے باعث بھی۔ جلد کے جس حصے پر میلانین کی تعداد زیادہ ہوجاتی ہے اس حصے کا رنگ سیاہ پڑنے لگتا ہے ۔

ہزاروں اسلامک وٹس اپ گروپ جوائن کریں

وجوہات

جلد پر سیاہ دھبوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں :
*سورج کی شعائیں جلد پر پڑنے سے جلد اضافی میلانین بنانے لگتی ہے جس سے جلد کا رنگ تبدیل ہونے لگتا ہے ۔ جلد ایسا خود کو الٹرا وائلٹ شعاؤں سے بچانے کے لیے کرتی ہے ۔
*جسم میں ہارمونل تبدیلیوں کے باعث بھی چہرے پر چھائیاں پڑ سکتے ہیں ۔ خصوصاً دوران حمل جلد کی پگمنٹیشن میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
*عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد پر سیاہ دھبے پڑنے لگتے ہیں جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ پرانی جلد کی جگہ نئی جلد آنے کا عمل سست ہو جاتا ہے ۔
*جگر کی خرابی سے جلد کی رنگت متاثر ہو سکتی ہے ۔ جگر میں اگر خرابی پیدا ہو جائے تو جلد کے سیلز سے ٹاکسنز خارج نہیں ہو پاتے ۔
*کیل مہاسے بھی مناسب دیکھ بھال نہ ملنے سے جلد پر نشانات چھوڑ جاتے ہیں ۔
*جلد کے کینسر میں جلد کی ساخت اور رنگت تبدیل ہوجاتی ہے ۔ سورج کی شعاؤں سے ایک طویل عرصے تک نقصان پہنچنے یا کسی کیمیکل کی وجہ سے سیلز ضرورت سے زیادہ بڑھنے لگتے ہیں جو آخر میں کینسر کی شکل اختیار کرلیتے ہیں ۔

علاج

*جلد پر چھائیاں یا سیاہ دھبے رونما ہونے لگیں تو سب سے پہلے تو ڈاکٹر کو دکھا کر اس کی اصل وجہ کا پتا لگایا جاتا ہے۔ اگر اندرونی طور پر سب ٹھیک ہو تو اس سے نجات پانے کا طریقہ معلوم کیا جاتا ہے ۔
*لیزر تھیراپی سے ان دھبوں کا علاج ممکن ہے ۔ اس تھیراپی سے جلد کا سیاہ حصہ گورا ہو جاتا ہے ۔

 

 ویڈیو دیکھنے کے لیے

یہاں کلک کریں

Leave a Reply