Inpage 3.5 ان پیج
ان پیج 3.5 – مکمل تعارف اور انسٹالیشن رہنمائی
ان پیج اردو کی دنیا میں وہ مقبول ترین سوفٹ ویئر ہے جس نے اردو ٹائپنگ، کتابت، رسائل، دفتری فائلیں، اور دینی مواد کی کمپوزنگ کو نہایت آسان بنا دیا۔ جدید ورژن InPage 3.5 پہلے سے بھی زیادہ بہتر، ہلکا، تیز اور خوبصورت فیچرز کے ساتھ آتا ہے۔ اس ورژن میں نستعلیق فونٹس کی رینڈرنگ تیز ہے، کام کرتے ہوئے لَگ کم ہوتا ہے، اور اردو، فارسی، عربی سمیت کئی اسکرپٹس کو بہتر طریقے سے سپورٹ کرتا ہے۔
یہ ورژن زیادہ تر نئے سسٹمز پر بہترین رفتار کے ساتھ چلتا ہے، لیکن ایک اہم بات ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ InPage 3.5 میں بنی ہوئی فائل پرانے ان پیج ورژنز میں اوپن نہیں ہوتی۔ اس لیے اگر آپ نے کسی ادارے یا دفتر کے ساتھ فائل شیئر کرنی ہو تو اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے پاس بھی یہی ورژن موجود ہو۔
انسٹالیشن کا مکمل طریقہ
ان پیج 3.5 کا سیٹ اپ دو فائلوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
ایک سیٹ اپ فائل اور دوسری پیچ فائل۔ انسٹالیشن کا طریقہ بہت آسان ہے، بس درج ذیل مرحلے ترتیب سے مکمل کریں۔
پہلا مرحلہ: فائلیں ایکسٹریکٹ کریں
سب سے پہلے دونوں فائلوں کو ون رار یا زپ سے نکال کر الگ فولڈر میں رکھ لیں۔
دوسرا مرحلہ: سیٹ اپ انسٹال کریں
سیٹ اپ فائل پر ڈبل کلک کریں اور انسٹالیشن شروع کر دیں۔
نیکسٹ کرتے جائیں، آخر میں جب رجسٹریشن کی ونڈو آئے تو اسے چھوڑ کر انسٹالیشن مکمل کر لیں۔
تیسرا مرحلہ: پیچ چلائیں
انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد پیچ فائل کو رن کرنا ضروری ہے۔
لیکن اسے عام طریقے سے ڈبل کلک کر کے نہ چلائیں۔ بلکہ:
فائل پر رائٹ کلک کریں،
“Run as Administrator” کو منتخب کریں،
اب پیچ ونڈو کھلے گی،
اس میں موجود پیچ بٹن پر کلک کر دیں۔
کچھ ہی لمحوں میں پیچ مکمل ہو جائے گا اور ان پیج 3.5 آپ کے لیے مکمل ایکٹیویٹ ہو جائے گا۔
InPage 3.5 ڈاؤن لوڈ لنک
نیچے دیا گیا لنک آپ کو براہ راست اور مکمل فائل تک لے جائے گا۔ یہ ورژن ٹیسٹ شدہ، محفوظ اور انسٹالیشن کے لیے تیار ہے۔
ڈاؤن لوڈ کریں: InPage 3.5 Full Setup + Patch
(Download Inpage 3.5)
فائل کو اوپن کرنے کا پاسورڈ: nuktaguidance
ان پیج پرانا ورجن
اگر آپ ان پیج کا پرانا ورجن ڈاون لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا لنک یہاں ہے۔
آخر میں ایک مشورہ
اگر آپ کتابت، دینی کتب، کورس نوٹس، دعوتی پیجز، یا سوشل میڈیا کارڈز بناتے ہیں تو InPage 3.5 آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ خاص طور پر نستعلیق لکھائی کے شوقین افراد کے لئے یہ ورژن پہلے سے زیادہ پرفیکٹ نتائج فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ کو کسی مسئلے کا سامنا ہو یا ان پیج، اردو ٹائپنگ، یا کمپوزنگ سے متعلق رہنمائی چاہیے تو آپ نکتہ گائیڈنس پر ہمیشہ پوچھ سکتے ہیں۔
