ویب پیج سپیڈ بڑھانے کے 8 طریقے

0
235

اپنے ویب پیج کی رفتار کیسے بڑھائیں۔؟

 ویب پیج سپیڈ بڑھانے کے 8 طریقے

(سید عبدالوہاب شاہ)

ویب پیج سپیڈ آپ کی ویب سائٹ کا اہم عنصر ہے۔ اور اس کا تعلق گوگل رینکنگ کے ساتھ بھی ہے۔ مصروفیت کے اس دور میں کوئی بھی شخص پیج کے لوڈ ہونے کا انتظار نہیں کرتا۔اس لیے پیج کی سپیڈ بہتر بنانا ضروری ہے، اور یہ کام چند ایک تکنیک اخیتار کرکے کیا جاسکتا ہے۔

ویب پیج سپیڈ سے کیا مراد ہے؟

پیج سپیڈ سے مراد وہ سیکنڈز ہیں جو پیج کے لوڈ ہونے میں لگتے ہیں۔

ایس ای او کے لیے ویب پیج سپیڈ کیوں اہم ہے؟

گوگل اپنے سرچ رزلٹ کی جو درجہ بندی کرتا ہے،  یعنی کس لنک کو اوپر دکھانا ہے اور کس کو نیچے دکھانا ہے؟ اس درجہ بندی کے کچھ اصول مقرر کیے گئے ہیں، ان اصولوں میں پیج کی سپیڈ بھی شامل ہے، یعنی درجہ بندی کرتے وقت گوگل ویب سائٹ کی سپیڈ کو بھی دیکھتا ہے۔

یہ سب اس لیے ہے کہ ایک اعداد و شمار کے مطابق لوگ کسی بھی ویب سائٹ کے لوڈ ہونے کے لیے ٣ سیکنڈ سے زیادہ انتطار نہیں کرتے۔ تیزی سے لوڈ ہونے والی ویب سائٹس صارفین کو خوش کرتی ہیں۔

بہترین ویب پیج کون سا ہوتا ہے؟

عام طور پر اس ویب پیج کو بہترین قرار دیا جاتا ہے جو ٣سیکنڈ سے پہلے لوڈ ہو جائے۔ اس کا مطلب ہے جو ویب سائٹ سست ہے اس کی سرچ رینکنگ متاثر ہو سکتی ہے۔ آپ کو اپنی رینکنگ بہتر بنانے اور اپنی سیلز بڑھانے کے لیے پیج سپیڈ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

پیج سپیڈ بڑھانے کے 8 طریقے

اپنے صفحہ کی رفتار کو بہتر بنانے کے لیے، نیچے دیے گئے بہترین طریقوں پر عمل کریں۔

١۔ تصاویر کو کمپریس کریں۔

تصاویر کا جتنا زیادہ سائز ہوتا ہے وہ لوڈ ہونے میں اتنا ہی زیادہ وقت لیتی ہیں۔ اس لیے تصاویر کو کمپریس کریں ان کا سائز کم سے کم رکھیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ آپ تصویر کی کوالٹی ختم کردیں۔ ایسی تکنیک اختیار کریں کہ کوالٹی پر فرق پڑے بغیر سائز کم ہو جائے۔ میں اس مقصد کے لیے ونڈوز کا اپنا ایک ٹول سنیپنگ ٹول استعمال کرتا ہوں۔ سنیپنگ ٹول سے میں اچھی تصویر کا سکرین شارٹ لیتا ہوں جس میں کوالٹی تو وہی رہتی ہے البتہ سائز چند کے بی رہ جاتا ہے۔

٢۔ ویڈیوز کی سیٹنگ

ویب سائٹ کو سست کرنے والے عناصر میں ایک ویڈیوز کا اپلوڈ کرنا بھی ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ ویڈیوز ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے بجائے یوٹیوب پر اپلوڈ کریں اور اپنی ویب سائٹ پر ایمبیڈ کریں۔

ویڈیوز آٹو پلے کو آف کریں۔

٣۔ کیشے کو فعال کریں۔

کیشے ایک ایسا عمل ہے جسے آپ کیشے پلگ ان کے ذریعے فعال کرسکتے ہیں۔ یہ پلگ ان آپ کی ویب سائٹ کے کچھ جامد صفحات تیار کرتا ہے، اور وزٹر کو فورا دکھاتا ہے، یعنی لوڈنگ کا ٹائم نہیں لگتا۔ ورڈ پریس کا پلگ ان wp super انسٹال کریں۔

٤۔ CSS اور JS کو کم کریں۔

Minification ایک ایسا عمل ہے جو CSS اور JS فائلوں سے تمام غیر ضروری حروف کو ہٹاتا ہے (جیسے  سفید جگہیں) اس سے وہ فائلیں سائز میں چھوٹی ہو جاتی ہیں۔

اس مقصد کے لیے منیفیکیشن پلگ ان کا استعمال کریں مثلا: wp-rocket یا W3 Total Cache یا wp-optimize وغیرہ۔

٥۔ ہوسٹنگ تبدیل کریں۔

اگر اوپر بتائی گئی ہدایات پر عمل کرنے کے باوجود آپ کی ویب سائٹ سست ہے تو پھر اپنی ہوسٹنگ تبدیل کریں۔ شئیرد ہوسٹنگ وی آئی پی ہوسٹنگ سے سست ہوتی ہے۔

٦۔ پلگ ان ختم کریں۔

ویب سائٹ کی رفتار میں بہت سارے پلگ انز کا بھی کردار ہوتا ہے، اس لیے غیر ضروری پلگ انز فوری طور پر ڈیلیٹ کریں اور صرف انتہائی ضروری پلگ ان ہی انسٹال کریں۔

٧۔ پی ایچ پی کے تازہ ترین ورژن میں اپ گریڈ کریں۔

یہ ایک انتہائی تکنیکی کام ہے لیکن ایک ایسا کام جو آپ کی ویب سائٹ میں کوئی دوسری تبدیلیاں کیے بغیر بھی آپ کے صفحہ کی رفتار میں بہت بڑا فرق لا سکتا ہے۔

PHP پروگرامنگ لینگویج ہے جو بڑے CMS (بشمول ورڈپریس) کے ذریعہ استعمال ہوتی ہے۔ کئی سالوں سے، پی ایچ پی کے پیچھے ڈویلپر اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور نئے ورژن پرانے ورژن کے مقابلے میں بہت تیزی سے لوڈ ہوتے ہیں۔

اپنے ہوسٹنگ فراہم کنندہ سے پی ایچ پی کا وہ ورژن چیک کریں جو آپ استعمال کر رہے ہیں اور کسی ڈویلپر سے مشورہ کریں کہ آپ کی ویب سائٹ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کرنے میں کیا ضرورت ہے۔

٨۔ پنگڈم ویب سائٹ اسپیڈ ٹیسٹ

Pingdom ویب سائٹ اسپیڈ ٹیسٹ آپ کی ویب سائٹ کے کسی صفحہ کا ٹیسٹ کرتا ہے اور اپ کو اس کی تفصیل بتاتا ہے جس میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں:

صفحہ کو لوڈ ہونے میں کتنے سیکنڈ لگتے ہیں۔

آپ کے صفحہ کا کل سائز (MB میں)

کسی صفحہ کے مکمل لوڈ ہونے تک عملدرآمد کی درخواستوں کی تعداد

ہر صفحہ کے عنصر کو لوڈ ہونے میں کتنا وقت لگا

اس ٹول کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ آپ رفتار کی پیمائش کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ مختلف ممالک میں  کیسی کارکردگی دکھا رہی ہے۔


ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد ایس ای او سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply