اپنے آن لائن سٹور کو کیسے مشہور کریں؟

0
462

اپنے آن لائن سٹور کو کیسے مشہور کریں؟

(سید عبدالوہاب شاہ)

اپنی سیل میں اضافہ کرنے کے لیے ای کامرس سٹور کو مشہور کرنا ضروری ہے۔ اور یہ کام بامعاوضہ بھی کرایا جاتا ہے اور کچھ مفت ٹولز بھی دستیاب ہیں۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کیسے کرتے ہیں۔

یاد رکھیں! صرف بامعاوضہ اشتہار بازی پر انحصار کرنا مفید نہیں ہے۔ آپ کو بامعاوضہ اشتہار بازی کے ساتھ ساتھ ان ٹولز کا سہارا بھی لینا چاہیے جو یہ سہولت آپ کو مفت فراہم کرتے ہیں۔ تاکہ جس دن آپ بامعاوضہ اشتہار بازی بند کریں تو تب بھی یہ مفت ٹولز اپنا کام کرتے رہیں۔ ورنہ جس دن آپ بامعاوضہ اشتہاری مہم ختم کریں گے آپ کی ٹریفک زیرو ہو جائے گی۔

ای کامرس سٹور بنانے کا مقصد اپنی پراڈکٹ کی آن لائن فروخت میں اضافہ کرنا ہے۔ اس اصل مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ پر بہت سارے کام کیے جاتے ہیں، مثلا ویب سائٹ کی ایس ای او، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سوشل میڈیا کا استعمال وغیرہ۔

اپنے آن لائن سٹور کو کیسے مشہور کریں؟

آن لائن سٹور بنانے کے بعد سب سے پہلا کام اسے مشہور کرنا ہے۔ ذیل میں چند ایسے کام بتائے جارہے ہیں جنہیں آپ سٹور بنانے کے بعد کر سکتے ہیں۔

Contents

1۔ فیس بک کی مدد لیں. 

2۔ گوگل اشتہارات کا استعمال.

3۔ بنگ ، یاہو اور دیگر پلیٹ فارمز کے اشتہارات.

4۔ بلاگ شروع کریں۔

5۔  وٹس اپ اور ای میل مارکیٹنگ  email marketingشروع کریں.

6۔ موبائل ایپ بنائیں۔

7۔ سوشل نیٹ ورکس کا استعمال.

8۔ اچھی ایس ای او کریں۔

1۔ فیس بک کی مدد لیں

اپنے سٹور کی مشہور کے لیے فیس بک Facebook  کا استعمال بہت ضروری ہے، کیونکہ فیس بک ہر کوئی استعمال کرتا ہے، اور روزانہ کچھ نہ کچھ ٹائم فیس بک پر صرف کرتا ہے۔ اس لیے آپ اپنی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے باربار اپنے دوستوں کو اپنے سٹور اور اپنی پراڈکٹ کے بارے آگاہی دیتے رہیں، آپ جو آرڈر بھیجیں اس کی تصاویر اپنی فیس بک پوسٹ میں شیئر کریں اور دوستوں کو بتائیں آج میں نے اتنے آرڈر روانہ کیے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کسٹمرز کا وہ فیڈ بک جو اس نے آپ کو وٹس اپ پر دیا ہے اس کا سکرین شارٹ اپنے فیس بک دوستوں سے شیئر کریں۔

فیس بک پر کام کرتے ہوئے صرف فیس بک آئی ڈی پر انحصار نہ کریں بلکہ اپنے سٹور کا آفیشل پیج بنائیں، فیس بک پر اپنے گروپس بھی بنائیں اور دوسروں کے گروپس کا استعمال بھی کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کی جیب اجازت دیتی ہے تو بامعاوضہ اشتہاری مہم بھی چلائیں۔

فیس بک پر بامعاوضہ اشتہاری مہم بہت زبردست رزلٹ دیتی ہے، خاص طور پر آپ کے اپنے ملک، یا صوبے، یا شہر کے لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ۔

2۔ گوگل اشتہارات کا استعمال

اپنے آن لائن سٹور کی مشہوری کے لیے آپ گوگل اشتہارات Google Ads کا سہارا بھی لے سکتے ہیں۔ گوگل ایڈز پر اشتہار بنانا اور اس کی سیٹنگ کرنا اگرچہ فیس بک کے مقابلے میں تھوڑا سا مشکل کام ہے اور ہر کوئی اس کی سیٹنگ کرنا نہیں جانتا لیکن آپ کسی ماہر کی خدمات حاصل کرکے اپنا اشتہار لگا سکتے ہیں۔ یہ اشتہار گوگل سرچ رزلٹ میں بھی نظر آئے گا، اور دوسرے لوگوں کی ہزاروں ویب سائٹ پر بھی نظر آئے گا۔ گوگل ایڈز کی بہت زیادہ، لمبی اور مشکل سیٹنگز کی وجہ سے مجھے ذاتی طور پر یہ پسند نہیں آیا، اگرچہ اس کے رزلٹ بہت اچھے ہیں۔ لیکن بہرحال آپ یہ کام کسی ماہر سے کروا سکتے ہیں اور اس کی فیس آپ کو الگ سے دینی ہوگی۔

3۔ بنگ ، یاہو اور دیگر پلیٹ فارمز کے اشتہارات

دنیا کے کئی ممالک میں بنگ  اور یاہو کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، اور ان کا بھی اشتہارات چلانے کا پروگرام موجود ہے، اگرچہ یہ گوگل کا مقابلہ تو نہیں کرسکتے لیکن اگر آپ چاہیں تو ان پر بھی اشتہارات چلا سکتے ہیں۔

4۔ بلاگ شروع کریں۔

آن لائن سٹور کے لیے بلاگ کی بہت اہمیت ہے، آپ کی ویب سائٹ کا بلاگ ہونا بھی نہایت ضروری ہے۔ بلاگ کی اہمیت پر میں گذشتہ مضمون میں بڑی تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ہے۔  بلاگ آپ اپنی ویب سائٹ پر بھی بنا سکتے ہیں اور دوسری مفت پلیٹ فارمز کا استعمال بھی کرسکتے ہیں، جیسے گوگل بلاگر وغیرہ۔

5۔  وٹس اپ اور ای میل مارکیٹنگ  email marketingشروع کریں

بلاگ بنانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ آپ کے بلاگ کو لوگ ای میل کے ذریعے فالو کرتے ہیں، اس طرح آپ کے پاس لوگوں کے ای میل لسٹ آجاتی ہے، اور اس ای میل لسٹ کو آپ میل مارکیٹنگ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

کئی لوگ ای میل مارکیٹنگ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے لیکن ای میل مارکیٹنگ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

میل مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ وٹس اپ مارکیٹنگ بھی کی جاسکتی ہے، اس مقصد کے لیے وٹس اپ گروپس بنائیں اور وقتا فوقتا ان گروپس میں اپنی ویب سائٹ اور پروڈکٹس کو مشہور کریں۔

6۔ موبائل ایپ بنائیں۔

اپنی ویب سائٹ کی موبائل ایپ بنانا بھی بہت فائدہ مند ہے۔ ایپ بنانے سے مراد یہ نہیں کہ آپ بڑی بڑی کمپنیوں جیسے ایمازون، دراز، علی بابا وغیرہ جیسی پروفیشنل ایپ بنائیں، جس پر لوگ خریداری بھی کرسکیں۔ کیونکہ یہ بہت مہنگا کام ہے جسے ہر کوئی نہیں کرسکتا۔ آپ بس ایک سمپل سی ایپ بنائیں جس میں آپ کی ویب سائٹ اور بلاگ لوگ دیکھ سکیں، لوگ آپ کی پروڈکٹس کے بارے جان سکیں۔ اس طرح کی چھوٹی سی ایپ مارکیٹ میں آپ کی موجودگی کو ظاہر کرے گی، اور یہ کام زیادہ مشکل بھی نہیں ہے۔

7۔ سوشل نیٹ ورکس کا استعمال

جیسا کہ میں نے فیس بک کے استعمال کے بارے بات کی ہے، اسی طرح آپ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی اپنے سٹور کی مشہوری کے لیے استعمال کریں۔ مثلا ٹویٹر، پنٹرسٹ، انسٹاگرام، وٹس اپ سٹوری، فیس بک سٹوری، وغیرہ وغیرہ۔

8۔ اچھی ایس ای او کریں۔

اپنی ویب سائٹ کی بہترین ایس ای او کریں۔ اس مقصد کے لیے آپ کسی ماہر کی خدمات بھی لے سکتے ہیں، اور ہمارے ایس ای او سے متعلق مضامین کو پڑھ کر خود بھی کر سکتے ہیں۔ آج کے دور میں آن لائن کامیابی حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ کی ایس ای او کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔

Leave a Reply