پہلا آن لائن سیل آرڈر جلدی حاصل کرنے کے 17 طریقے

1
383

اپنا پہلا آن لائن سیل آرڈر جلدی حاصل کرنے کے 17 طریقے 

(سید عبدالوہاب شاہ)

فہرست یہاں دیکھیں

ای کامرس ویب سائٹ پر اپنا پہلا آن لائن سیل آرڈر حاصل جلدی سے حاصل کرنے کے لیے آپ ہماری مندرجہ ذیل تجاویز کو اختیار کریں۔

جب آدمی آن لائن سٹور اوپن کرتا ہے تو بہت جذباتی بھی ہوتا ہے اور بہت خوش بھی ہوتا ہے، لیکن پہلا سیل آرڈر حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اور اگر بہت سارے دن ویسے ہی گزر جائیں تو مایوسی بھی چھا جاتی ہے۔ لیکن آپ نے مایوس نہیں ہونا، میں آپ کو یہ بھی بتاوں کا کہ جب میں نے آن بیچنا شروع کیا تھا تو چوبیس گھنٹے کے اندر ہی مجھے پہلا آرڈر مل چکا تھا، یہ کیسے ملا تھا وہ بھی آپ کو بتاتا ہوں۔ لیکن اس سے پہلے کچھ اور چیزوں کو دیکھ لیتے ہیں۔ 

نکتہ
نکتہ سید عبدالوہاب شیرازی

پہلا آن لائن سیل آرڈر آنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

اس کا جواب یہ ہے کہ اس کی کوئی حد نہیں، کم وقت بھی لگ سکتا ہے اور زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔البتہ کچھ ایسے عوامل ضرور ایسے ہیں جنہیں آپ اختیار کرکے اس وقت کو کم کر سکتے ہیں۔مثلا آپ کی پروڈکٹ کی قیمت، جو پروڈکٹ آپ دے رہے ہیں اس کی مارکیٹ ڈیمانڈ، اور پھر آپ کے سٹور پر آنے والی ٹریفک کتنی ہے وغیرہ وغیرہ۔

ہر آن لائن سٹور مختلف نوعیت کا ہوتا ہے، اور ہر آن لائن بیچنے والا بھی مختلف ہوتا ہے۔ مثلا اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی اچھی خاصے فالورز ہیں، مثلا فیس بک، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تو پھر پہلا آرڈر آنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔ کیونکہ جب آپ اپنے ہزاروں فالورز کو اچانک بتاتے ہیں کہ میں نے یہ پروڈکٹ سیل کرنا شروع کی ہے تو وہ بڑے اعتماد سے فورا آرڈر کرتے ہیں اور پہلا آن لائن سیل آرڈر آپ کو چوبیس گھنٹے کے اندر ہی مل جاتا ہے۔

جب میں نے اپنا آن لائن سٹور www.etopk.com   بنایا اور  آن لائن سیل کرنا شروع کیا تو میرے ساتھ بھی یہی ہوا، ابھی میرا سٹور تعمیراتی مراحل میں تھا لیکن فیس بک  اور یوٹیوب پر ایک اعلان سے ہی آرڈر آنا شروع ہو گئے، کیونکہ میرے  فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ تاہم اگر آپ کے پاس فالورز نہیں ہیں، تو پھر آپ کو پہلا آرڈر آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

کچھ ایسی وجوہات ہیں جن پر آپ غور کرکے اس نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں کہ آپ کو آن لائن سیل آرڈر کیوں نہیں آرہا۔

مثلا قیمت : کیا آپ کی قیمت مارکیٹ ریٹ سے زیادہ تو نہیں؟

ٹریفک کا تجزیہ: کیا آپ کی سٹور پر جو ٹریفک آرہی ہے وہ غیر متعلقہ ٹریفک تو نہیں؟

چیک آوٹ: کیا آپ کا چیک آوٹ(ادائیگی قیمت ) کا عمل پیچیدہ تو نہیں؟

ادائیگی قیمت کے طریقے: کیا آپ صرف ایک ہی ذریعے سے پیسے وصول کرتے ہیں؟

اعتماد: کیا لوگ آپ پر اعتماد کرتے ہیں کہ آپ سے خرید سکیں؟

وضاحت: کیا آپ اپنی پروڈکٹ کی وضاحت اچھے طریقے سے کرسکے ہیں یا نہیں؟

سست ویب سائٹ: کیا آپ کی ویب سائٹ بہت سست ہے اور لوڈ ہونے میں دیر لگاتی ہے؟

اگر آپ کے پاس اپنی ویب سائٹ نہیں ہے تو آن لائن سیل کرنے کے لیے ایک فری ویب سائٹ جہاں آپ اپنی پروڈکٹس کو لسٹ کر سکتے ہیں ۔ پھر اس پروڈکٹ کے لنک کو سوشل میڈیا پر شیئر کریں، اس طرح بغیر کسی ویب سائٹ کے آپ کی پروڈکٹس اس ویب سائٹ پر لوگوں کو نظر آئیں گی۔ 

اب آپ مندرجہ ذیل ہدایات کو غور سے دیکھیں اور ان پر عمل کریں:

1۔ اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو پہچنانیں۔

اگر آپ کو یہ بات ہی نہیں پتا کہ میں کیا بیچ رہا ہوں اور کس کو بیچ رہا ہوں۔ آپ کو اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کا علم نہیں، آپ یہ نہیں جانتے کہ آپ کی پروڈکٹ کن لوگوں کی ضرورت ہے، تو پھر آپ شکوہ ہی کرتے رہ جائیں گے کہ آرڈر نہیں آرہا۔

آپ کی ویب سائٹ پر دس ہزار وزٹر آتے ہیں لیکن وہ سب غیر متعلقہ ہیں، تو اس ٹریفک کا کوئی فائدہ نہیں۔اور اگر صرف ایک سو وزٹر آتے ہیں لیکن وہ متعلقہ لوگ ہیں یعنی وہ اسی پروڈکٹ کی تلاش میں آئے ہیں جو آپ بیچ رہے ہیں تو پھر یہ ایک سو وزٹر ان دس ہزار سے بہتر ہیں۔

2۔ اپنی ویب سائٹ پر فنل (کپی) بنائیں

آن لائن سیل آرڈر
آن لائن سیل آرڈر

فنل یعنی کپی ہمارے استعمال کا ایک برتن ہے ، جس کا منہ ایک طرف سے کھلا ہوتا ہے اور دوسری طرف سے پائپ کی طرح تنگ اور لمبا ہوتا ہے، ہم اس فنل یعنی کپی کے ذریعے کسی تنگ منہ والی چیز میں لیکوڈ ڈالٹے ہیں۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اصطلاح فنل (کپی) بنانے کا مطلب بھی اسی طرح ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کا ڈیزائن فنل کی طرح ہو۔ یعنی فیس بک گوگل اشتہارات کے ذریعے ٹریفک آئے، پھر ویب سائٹ پر مصروف ہو جائے، اور ٹریفک کو آہستہ آہستہ آپ گھیرتے گھیرتے فنل کے راستے سیل تک پہنچا دیں۔

اگر آپ کی کسی پروڈکٹ میں کسی نے دلچسپی لی ہے لیکن فی الحال خریدا نہیں تو اس کسٹمر کو ری مارکیٹنگ کے ذریعے بار بار ٹارگٹ کریں، اسے ایک وقفے سے بار بار ای میل کے ذریعے یاد کرائیں، یا گوگل ٹارگٹڈ اشتہارات کے ذریعے وہی پروڈکٹ اسے بار بار فیس بک، گوگل میں نظر آتی رہے۔

3۔ فیس بک، انسٹاگرام پر بامعاوضہ اشتہار چلائیں

فیس بک کروڑوں صارفین کا پلیٹ فارم ہے اور انسٹاگرام بھی فیس بک کا ہی حصہ ہے۔

اپنی فوری سیل شروع کرنے کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام پر پیسے دے کر اشتہار چلائیں، اس اشتہار میں خاص ان لوگوں کو ٹارگٹ کریں جن کو آپ بیچنا چاہتے ہیں یا جو آپ کی پروڈکٹ کے متوقع خریدار ہو سکتے ہیں۔ اس اشتہاری مہم میں آپ فلٹرز لگائیں کہ کس ملک کے کس شہر کے لوگوں کو یہ اشتہار نظر آئے، اور کن کن لوگوں کو نظرآئے۔ ان کی جنس کیا ہو، ان کی عمر کیا ہو، ان کا شعبہ کیا ہو، ان کی تعلیم کیا ہو، ان کی دلچسپیاں کیا ہوں، یہ سارے فلٹر لگانے سے آپ ڈائریکٹ ان لوگوں کو اشتہار دکھا سکتے ہیں جن کو دکھانا چاہتے ہیں۔ اسی طرح آپ صرف ان لوگوں کو بھی ٹارگٹ کر سکتے ہیں جو ایک بار آپ کی ویب سائٹ کا وزٹ کرچکے ہیں، اور ایسے لوگوں کو ٹارگٹ کرنا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

4۔ اپنی پروڈکٹ سے متعلقہ الفاظ کی بنیاد پر گوگل ایڈز چلائیں۔

پروڈکٹ سے متعلقہ الفاظ پر مبنی اشتہارات سرچ کرنے والوں کو سب سے اوپر دکھائے جاتے ہیں، یعنی جب کوئی شخص ان الفاظ سے ملتے جلتے الفاظ کے ساتھ کوئی چیز گوگل پر سرچ کرتا ہے تو آپ کا اشتہار اس کے سامنے آجاتا ہے، اس طرح اس پر کلک کرکے وہ آپ کی ویب سائٹ پر پہنچ جاتا ہے۔ اب ویب سائٹ کے جس حصے پر اس نے لینڈ کیا ہے وہاں کچھ ایسی ترغیبات، آفرز، اور گائیڈ لائن ہونی چاہیے کہ وہ لینڈ کرنے کے بعد وہاں کچھ لے کر جائے۔یہ آپ پر منحصر ہے کہ آنے والے کو آپ کیسے قابو کرتے ہیں۔

5۔ بلاگنگ شروع کریں۔

اپنی پروڈکٹ بیچنے کے لیے آپ کو بلاگنگ بھی شروع کرنی ہوگی۔ یعنی آپ اپنی پروڈکٹ سے متعلق معلوماتی مضامین تحریر کریں۔ نہ صرف اپنی پروڈکٹ بلکہ اس کیٹگری اور شعبے سے متعلق تحقیقی مضامین لکھیں اور شیئر کریں۔اس طرح کرنے سے آپ کے پیج کی ایس ای او بھی بہتر ہوگی اور آپ پر لوگوں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

مثلا آپ کاٹن کا کپڑا سیل کرتے  ہیں، تو آپ اپنے بلاگ پر کپڑوں کی اقسام، ان کی کوالٹی، ان کی مینوفیکچرنگ، ان کی امپورٹ ایکسپورٹ سمیت دیگر ہر موضوع پر وقتا فوقتا لکھتے رہیں،کپڑے سے متعلق تازہ ترین خبریں شیئر کرتے رہیں۔

6۔ فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر اپنی بلاگز پوسٹ کو شیئرکریں۔

اگر آپ اپنی ویب سائٹ پر باربار نئے وزٹرز چاہتے ہیں تو اپنے آرٹیکلز اور معلوماتی تحریریں فیس بک، سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے فوائد:

  1. آپ کے پرانے وزٹرز باربار آئیں گے۔
  2. نئے وزٹرز بھی حاصل ہوں گے۔
  3. آپ کا سماجی رابطہ بڑھے گا۔
  4. آپ کو بیک لنکس ملیں گے۔
  5. نئے گاہکوں کو ٹارگٹ کرنے کا موقع ملے گا۔
  6. آپ کے برانڈ کی تشہیر میں اضافہ ہوگا۔
  7. جب آپ اشتہاری کمپین چلائیں گے تو انہیں وزٹر کو دبارہ ٹارگٹ کر سکیں گے۔

7۔ اپنے سیل پیجز پر ٹریفک لانے کے لیے اندرونی بینرز استعمال کریں

آپ کی ویب سائٹ پر صرف آپ کی پروڈکٹ تو نہیں ہوں گیں ،اور بھی بہت کچھ ہوگا، اس لیے اپنے ہر صفحے کی سائیڈ بار یا پوسٹ کے اوپر یا نیچے ایسے بینرز ہونے چاہیے جو ٹریفک کو پروڈکٹ پیج کی طرف دھکیل رہے ہوں۔

جب بھی کوئی آپ کی ویب سائٹ پر آئے تو اسے وزٹر سے صارف یعنی گاہک میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے لیے کئی طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔

مثلا کسی نہ کسی طریقے سے وزٹر کو ترغیب دینا کہ وہ اپنا ای میل ایڈریس، یا فون نمبر وغیرہ آپ کو دے۔

وزٹر کو یہ ترغیب دینا کہ وہ آپ کی ویب سائٹ کا نوٹیفکیشن آن کرے۔

وزٹر کو یہ ترغیب دینا کہ وہ آپ کی ویب سائٹ کا سبسکرئبر بن جائے۔

8۔ اپنے چیک آوٹ سسٹم کو آسان بنائیں۔

چیک آوٹ سسٹم سے مراد یہ ہے کہ اگر کوئی صارف آپ کی کسی پروڈکٹ کو خریدنا چاہتا ہے، اور اسے چیک لسٹ میں ڈال دیتا ہے تو اس سے آگے کا پروسس نہایت آسان اور جلدی سے مکمل ہونے والا ہو۔ کسٹمر کو بہت زیادہ سوالات اور پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے، ورنہ وہ چھوڑ کر چلا جائے گا۔ بس اس کا ایڈریس، فون نمبر پوچھ کر پیمنٹ وصولی کا آسان طریقہ بتادیا جائے تاکہ وہ جلد از جلد آسانی سے پروڈکٹ خرید لے۔

اسی طرح رقم کی ادائیگی کے لیے کسٹمر کے لیے وہ تمام راستے کھلے ہونے چاہیے جو آپ کے ملک میں دستیاب ہیں۔ مثلا پاکستان میں ایزی پیسہ، جاز کیش، بینک ، کیش آن ڈیلیوری وغیرہ۔

9۔ سوشل میڈیا پر ایسے لوگوں کی خدمات حاصل کریں جو اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کئی چھوٹے چھوٹے برانڈز متاثر کن مارکیٹنگ کے ذریعے زمین سے آسمان پر پہنچ چکے ہیں۔ میرے خیال میں اس حکمت عملی کو اخیتار کرکے آپ بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

فیس بک پر ایسے لوگوں کا انتخاب کریں، جو اچھا لکھتے ہیں اور ان کے سامعین بڑی تعداد میں ہیں۔ پھر اپنی ایک آدھ پرودکٹ انہیں گفٹ بھیجیں تاکہ وہ فیس بک پر اس کی ان باکسنگ کریں اور بتائیں کہ فلاں شخص یا فلاں کمپنی نے یہ مجھے گفت بھیجا ہے اس کا بہت بہت شکریہ۔ اس طرح غیر محسوس طریقے سے آپ کی پروڈکٹ کی مشہوری ہوگی۔ یقینا آپ نے فیس بک پر ایسی پوسٹیں دیکھی ہوں گی جو دراصل کسی پروڈکٹ کو مشہور کرنے کے لیے ہی ہوتی ہیں۔

گھبرائیں نہیں! آپ مجھے بھی گفٹ بھیج سکتے ہیں۔ ہا ہا ہا۔۔ ہاہاہا

10۔ ای میل لسٹ تیار کریں

اپنے کسٹمرز کے ساتھ تعلق قائم رکھنے کا ایک بہترین ذریعے ای میل بھی ہے، اور اس کا اچھا خاصا بہترین رزلٹ نکلتا ہے۔ لوگوں سے ان کا ای میل حاصل کرنے کے لے آپ مختلف طریقے استعمال کرسکتے ہیں، مثلا دس فیصد ڈسکاونٹ کوپن دیں، اور کوپن لینے کے لیے کسٹمر کو اپنا ای میل لکھنا پڑے جو آپ کے ریکارڈ میں آجائے۔ اور آپ اسے اپنی ای میل لسٹ میں شامل کرلیں۔

اب اس ای میل لسٹ میں شامل لوگوں کو وقتا فوقتا ای میل کے ذریعے اپنی پروڈکٹ کی طرف راغب کریں، پرانے کسٹمرز کو خصوصی ڈسکاونٹ آفر دیں۔

11۔ اپنے کسٹمرز کے لیے خصوصی ڈسکاونٹ آفرز بناتے رہیں۔

مغربی ممالک میں بلیک فرائیڈے کے نام سے ایک دن خصوصی ڈسکاونٹ دیا جاتا ہے، اس دن لاکھوں ڈالرز کی سیل ہوتی ہے۔ ایسے ہی آپ بھی اپنے کسٹمرز کو خصوصی ڈسکاونٹ آفر کے ذریعے متوجہ کر سکتے ہیں۔

مثلا چوبیس گھنٹے کے لیے پچاس فیصد ڈسکاونٹ۔

کوپن حاصل کرنے والوں کے لیے پچاس فیصد ڈسکاونٹ وغیرہ۔

12۔ اپنی ویب سائٹ پر کسٹمرز کی رائے کا صفحہ

کسٹمرز کی رائے، اور تعریفی کلمات آپ کی ویب سائٹ کو گوگل رینکنگ میں اوپر لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اور اس عمل سے آپ کی فروخت  میں اضافہ ہوتا ہے۔ کیونکہ نئے خریدار، پرانے خریداروں کی رائے اور تعریفی کلمات پڑھ کر بہت جلد خریداری کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں، اس یہی وجہ ہے کہ آپ نے فیس بک پر دیکھا ہوگا کئی لوگ اپنے کسٹمرز کے وٹس اپ میسجز میں تعریفی کلمات کے سکرین شارٹ شیئر کرتے ہیں اور اس سے ان کا اچھا خاصا فائدہ بھی ہوتا ہے۔

13۔ کسٹمرز کو پروڈکٹ کے بارے اپنا جائزہ دینے کی ترغیت دیں۔

آپ کی مصنوعات کے جائزے آپ کی فروخت میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں اور عارضی نقصان بھی دیتے ہیں۔ لیکن یہ جائزہ دینے کی آپشن مجموعی لحاظ سے بہتر ہی ہے۔ کیونکہ مثبت جائزہ آپ کی فروخت کو بڑھاتا ہے، اور منفی جائزہ آپ کو اس طرف متوجہ کرتا ہے کہ آپ اپنی مصنوعات پر غور کریں اور انہیں بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

پرابلم یہ ہے کہ جن کو پرودکٹ پسند آتی ہے وہ عام طور پر کوئی جائزہ نہیں دیتے، لیکن جن کو پروڈکٹ پسند نہ آئے وہ بہت آواز اٹھاتے ہیں، اور فوری طور پر جائزہ دیتے ہیں کہ پروڈکٹ میں یہ یہ خرابی ہے۔

بہرحال یہ آپشن مجموعی لحاظ سے اچھی ہی ثابت ہوتی ہے، اور آپ اپنے کسٹمرز کو ترغیب دیں کہ وہ جائزہ اور اپنی رائے ضرور دے۔

14۔ فیس بک پروڈکٹ اشتہار کا استعمال کریں

فیس بک آپ کی مصنوعات کو مکمل ایک اشتہار میں تبدیل کردیتا ہے۔ یہ اشتہار بنانے وقت آپ خاص ان لوگوں کو بھی ٹارگٹ کر سکتے ہیں جو پہلے بھی آپ کے رابطہ میں آچکے ہیں، یا آپ کی ویب سائٹ کا وزٹ کر چکے ہیں، یا آپ کی مصنوعات کو دیکھ چکے ہیں۔

15۔ گوگل شاپنگ ایڈ بنائیں

گوگل کی شاپنگ فیڈ جسے پروڈکٹ لسٹنگ اشتہار بھی کہا جاتا ہے، آرگینک سرچ میں سب سے اوپر نظر آتی ہے۔ گوگل اشتہاروں کی یہ قسم آپ کی فروخت کو بڑھانے میں بہت ہی مفید ہے۔ اس سے آپ کے برانڈ کی اچھی خاصی مشہوری ہو جاتی ہے۔

گوگل کا یہ نظام آٹومیٹک طریقے سے آپ کے صارفین اور گاہکوں کو تلاش کرکے انہیں آپ کی پروڈکٹ دکھاتا رہتا ہے۔ مثلا کسی آدمی نے آپ کی پروڈکٹ آپ کی ویب سائٹ پر ایک مہینے پہلے دیکھی تھی، اور اس پر کلک بھی کیا تھا لیکن وہ اس وقت نہیں خرید سکا اس کا خیال تھا کہ میں دو تین دن بعد جب میری تنخواہ ملے گی تب خریدوں گا اس لیے وہ دیکھنے کے بعد واپس لوٹ گیا۔ تو گوگل کی یہ اشتہاری مہم اسے ہر جگہ بار بار وہی پروڈکٹ دکھائے گی اور اسے یاد دلائے گی۔

16۔ اپنی پروڈکٹ سے متعلق سوالات کے جوابات دیں۔

جب آپ کی پروڈکٹ فروخت ہونا شروع ہوتی ہیں تو مختلف فورمز مثلا فیس بک گروپس وغیرہ پر آپ کی مصنوعات پر لوگ تذکرہ کرتے ہیں اور مختلف سوال وجواب کرتے ہیں، آپ کو ان سوالات کے جوابات دینے کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔

اگر آپ کی برانڈ کافی مشہور برانڈ ہے تو آپ گوگل الرٹ کے ذریعے اس بات سے باخبر رہ سکتے ہیں کہ کہاں کہاں لوگ اس بارے بات کررہے ہیں اور پھر وہاں جا کر سوالات کے جوابات دیں۔

17۔ اپنے صارفین کو سنیں

کاروباری دنیا میں کامیابی کے رازوں میں سے ایک راز یہ بھی ہے کہ آپ اپنے کسٹمرز کو سنیں، وہ کیا کہتے ہیں؟ اس سے آپ اپنے کاروبار کو بہتر سے بہتر بنا سکتے ہیں، اپنی غلطیاں درست کر سکتے ہیں۔

صارفین کو سننے کے بہت سے طریقے ہیں ان میں سے ایک طریقہ سروے فارم ہے۔گوگل، فیس بک سمیت ہر پلیٹ فارم سروے فارم مہیا کرتا ہے جہاں آپ سروے کے ذریعے لوگوں کی رائے جان سکتے ہیں۔

آن لائن سیل آرڈر

آن لائن سیل آرڈر حاصل کرنے کے لیے اچھی ایس ای او کریں۔

آن لائن سیل آرڈر حاصل کرنے کے لیے اچھی تصاویر لگائیں۔

آن لائن سیل آرڈر حاصل کرنے کے لیے پروڈکٹ کی اچھی تفصیلات لکھیں۔

آن لائن سیل آرڈر حاصل کرنے کے لیے کسٹمرز کو آفرز دیں۔

آن لائن سیل آرڈر حاصل کرنے کے لیے خوبصورت ویب سائٹ بنائیں۔

آن لائن سیل آرڈر حاصل کرنے کے لیے آسان، سادہ اور ہلکی پھلکی ویب سائٹ بنائیں۔

آن لائن سیل آرڈر حاصل کرنے کے لیے فیڈ بیک حاصل کریں۔

آن لائن سیل آرڈر حاصل کرنے کے لیے بلاگ لکھیں۔

شکریہ

امید ہے آپ کی ان سترہ باتوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہوگا۔ اگر آپ کا جواب ہاں یا نا ہے تو نیچے کمنٹ میں ضرور اس کا اظہار خیال کریں، آپ کمنٹ میں مزید سوال بھی کرسکتے ہیں جس کامیں اپنے تجربے کی روشنی میں جواب دینے کی کوشش کروں گا۔

شکریہ

www.etobs.com


ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد (ای کامرس ) سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔

1 COMMENT

Leave a Reply