مریم بوٹی

0
728
مریم بوٹی

مریم بوٹی

Maryam Booti
سب سے پہلی بات تو یہ سمجھ لیں اس بوٹی کی نسبت حضرت مریم علیھا السلام کی طرف کرنا درست نہیں اور حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کے وقت اس بوٹی کے استعمال والی بات من گھڑت اور جھوٹ ہے۔
 یہ بوٹی  مدینہ منورہ میں جبل احد کے مقام پر پائی جاتی ھے اسے پنجہ بوٹی بھی کہتے ھیں یہ بوٹی زچگی کے وقت پانی میں بھگوئی جاتی ھے بھگونے سے یہ پھول کی مانند پانی میں پھول جاتی ھے اسکے اثرات سے زچگی باآسانی ھوتی ھے.
یہ پودا اپنی خشک حالت میں مکہ اور مدینہ کی تمام دوکانوں پر ملے گا۔ اگر آپ اس کے بارے میں نہیں جانتے اور دوکاندار سے پوچھیں تو وہ اس کا نام “مریم کی بوٹی” بتائے گا۔ پہلے تو یہ مذاق لگتا ہے مگر لٹریچر کو دیکھیں تو اس کا مقامی نام یہی ہے ۔ لوگ اس کو دواکے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ واللہ علم بالصواب۔ اس پودے کی ایک خوبی یہ ہے کہ جب یہ سوکھ جاتا ہے تو تمام شاخیں اندر کی طرف مڑ کر پودے کو ایک گیند نما شکل دے دیتی ہیں۔ بارش برسنے پر وہ دوبارہ سیدھی ہو جاتی ہیں۔ اگر اس کو خشک حالت میں پانی میں ڈبویا جائے تو ایسا ہی کرتا ہے۔ یہ عمل کئی بار دھرایا جاسکتا ہے
حاملہ خاتون کا جب وقت آجائے تو مریم بوٹی کو پانی کے برتن میں ڈال کر اس کو چارپائی کے پاس رکھ دیں اور مریضہ کا ہاتھ تھوڑے تھوڑے وقفے سے اس پیالہمیں بھگوئیں ۔۔۔۔۔۔۔ جیسے جیسے اس مریم بوٹی کا پھول پانی میں کھلنا شروع ہوگا ویسے ویسے حاملہ خاتون کے مبہل کا دہانہ بھی کھل جائے اور بچہ کی پیدائیش میں آسانی ہوگی۔کے علاوہ جن خواتین کو بار بار اسقاط حمل کا مسئلہ پو ان کے لئے بھی اس کا پانی بہت مفید ہے استعمال کے بعد اس کو پانی سے نکال کر دھوپ میں خشک کر لیا جاتا ہے ۔

 مریم بوٹی کو مریم کا پھول بھی کہا جاتا ہے۔ مریم بوٹی کو انگریزی اور سائنسی زبان میں Anastatica کہا جاتا ہے اور یہ صحرا کے بنجر علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ جس میں ایران، عراق اور پاکستان جیسے ممالک بھی شامل ہیں لیکن یہ سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ میں آرام سے مل جاتی ہے اور زیادہ تر لوگ اس کو وہاں سے منگواتے یا خریدتے ہیں۔

مریم بوٹی میں کیلشیم، میگنیشیم ، پوٹاشیم اور آئرن بھی پایا جاتا ہے اور کئی ممالک میں اس کا پاؤڈر شہد اور زیتون کے تیل کے ساتھ آنکھوں کے دیگر مسائل کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

جبکہ پاکستان اور ملائشیا میں عموماً خواتین اس کا استعمال بچے کی پیدائش کے دوران کرتی ہیں تاکہ لیبر پین میں کمی لائی جاسکے۔

  • * مریم بوٹی لیبر کے درد کو کم کرنے کے ساتھ نارمل ڈلیوری کے چانسس بڑھاتی ہے۔

  • * اس کو استعمال کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔جب بھی حاملہ خواتین کو لیبر پین شروع ہوجائے تو ایک پیالے میں پانی لیں۔

  • * اب اس میں مریم بوٹی کو بھگو دیں۔

  • * اب اس پانی کو آرام آرام سے پئیں۔

  • * کچھ دیر بعد یہ بوٹی بڑھنے لگے گی۔

  • * جب تک بچے کی پیدائش نہ ہوجائے اسی پیالے سے پانی پیتی رہیں اور پانی ختم ہونے کی صورت میں دوبارہ اس پیالے میں پانی شامل کرتی رہیں۔

  • * بچے کی پیدائش کے بعد جو پانی پچ جائے اس کو پودوں میں ڈال دیں اور اس بوٹی کو خشک کر کے دوبارہ استعمال کے لیے سنبھال کر رکھ لیں۔

156413518 107843044699102 4906382708706893272 n 2
مریم بوٹی

Leave a Reply