106

کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کا قومی مشروب کون سا ہے؟

پاکستان کا قومی پھل تو آم ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک کا قومی مشروب کونسا ہے؟ اگر نہیں تو حکومت پاکستان نے آج ہی اپنی عوام کو یاد دلایا کہ ہمارا قومی مشروب گنے کا جوس ہے۔
حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عوام سے ایک ٹویٹ کے ذریعے سوال کیا گیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کا قومی مشروب کونسا ہے، جس کے بعد اس کے جواب کا اعلان بھی کردیا
اس سوال کے بعد صارفین نے کئی دلچسپ جوابات بھی دیے، جبکہ کچھ نے اپنے صحیح جواب دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے کہا کہ ہمارا قومی جوس فروٹو ہے، پتا نہیں کتنی صدیوں سے مارکیٹ میں دستیاب ہے
انہوں نے گنے کے جوس کو قومی مشروب ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اورینج جوس کو ووٹ دیا تھا۔
چند صارفین نے حکومت کو اس مزاحیہ انداز میں معلومات فراہم کرنے کے لیے سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا
ان کا کہنا تھا کہ قومی مشروب ’عوام کا جوس‘ ہونا چاہیے
جبکہ انہوں نے ’کنجوس‘ کو قومی مشروب کا نام دے دیا
سال کے ہر مہینے میں صحت سے بھرپور گنے کا رس فرحت اور تازگی بخشنے کے ساتھ ساتھ دیگر مشروبات پر بھی سبقت رکھتا ہے۔
دیگر مشروبات کی طرح گنے کے رس کو بوتل میں رکھنے کے بجائے ضرورت کے تحت مشین میں گنا ڈال کر نکالا جاتا ہے جس سے اس کی تازگی برقرار رہتی ہے۔
گنا اکثر اندرونی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے لایا جاتا ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق گنے کا رس جگر اور جلد کے لیے بہت مفید اور وٹامن ’ای‘ سے بھرپور ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں