91

واٹس ایپ کی صارفین پر ایک میسج کو پانچ سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی عائد

پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین پر ایک میسج کو پانچ سے زائد بار فارورڈ کرنے پر پابندی عائد کردی جس کا مقصد جعلی خبروں پر قابو پانا ہے۔
واٹس ایپ حکام کے مطابق صارف پانچ سے زیادہ افراد یا گروپس کو کوئی بھی میسج فارورڈ نہیں کر سکےگا۔جعلی خبروں اور افواہوں کی روک تھام کے لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ صارفین کو 5 لوگوں سے زائد لوگوں کو پیغامات بھیجنے کے لیے پیغام کو کاپی کر کے ایک ایک نمبر پر بھیجنا ہوگا۔اس سے قبل صارف ایک میسج کو بیس افراد یا گروپس کو فارورڈ کرنے کا اہل تھا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے باعث جولائی میں بھارت میں پانچ افراد تک میسج فارورڈ کرنے کی حد مقرر کی گئی تھی جو کہ ایک مثبت تجربہ رہا۔ اس سے فارورڈ پیغامات کی تعداد میں خاطر خواہ کمی نظر آئی ہے۔فارورڈ میسجز میں پانچ کی حد متعارف کروانا معقول اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں