پیشاب کرنے کے بعد قطرے آنا

0
472

پیشاب کرنے کے بعد قطرے آنا

مثانہ اور سیون کے عضلات سکڑ کر نالیوں سے پیشاب نچوڑتے ہیں۔ بعض اوقات عضلاتی ضعف کے سبب مقامی عضلات میں سکیڑ پوری طرح نہیں ہوپاتا اور ظرفِ پیشاب پوری طرح خالی نہیں ہوپاتا اور پھر جب اٹھ کھڑے ہوں تو نالیاں بھینچتی ہیں تو ان کے درمیان رکا ہوا پیشاب دباؤ پڑنے سے خارج ہونے لگتا ہے۔

بعض اوقات مقامی عضوی خرابی یا پیٹ میں شدید ریاح بھی اس کا سبب بنتے ہیں پراسٹیٹ گلینڈز کی سوزش یا ورم کی صورت میں بھی یہ ہو سکتا ہے ورم احلیل  و تنگی نائزہ میں بھی یہ ہو سکتا ہے ۔اگر مریض محض کمزوری کا شکار ہے تو کشتہ فولاد سونا چاندی والا ہمراہ لبوب کبیر یا حب جواہر ہمراہ معجون خبث الحدید دیں یا پھر نظریہ والا علاج جوارش نمبر3 ہمراہ حب سلاجیت دیں ورم یا مقامی نقص کی صورت میں محللات کا استعمال کریں۔

غدی عضلاتی تحریک مین غدد میں سکیڑ ہوتا ہے پیشاب کی نالی اور مثانہ کے سکیٹر میں آکر پیشاب رک کر آیا کرتا ہے یا آخر میں چند قطرے رک جاتے ہیں جو کہ اٹھنے پہ خارج ہوتے ہیں ایسی صورت میں صرف غدی اعصابی ملین کافی ہوتی ہےہاں یاد رکھیں جب پیشاب پر قابو بھی نہ ہو اور پیشاب کی مقدار بھی زیادہ نہ ہو تو ایسی صورت میں غدی اعصابی تحریک ہوا کرتی ہے اب اس کے  علاج  میں معجون ماسک البول یا نظریہ کی معجون مقوی ممسک بہت مفید ہے۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراح

Leave a Reply