معجون پاگل پن

0
380

 معجون پاگل پن

محمودبھٹہ

یہ معجون زمانہ قدیم سے نسل در نسل ھمارے خاندان مین تیار ھورھی ھے پہلے بھی ایک دفعہ گروپ مین لکھ چکا ھون بعض لوگون کو پوسٹ نہ ملنے کے باعث دوبارہ سے مطب کامل کی زینت بنارھا ھون اجزاء کچھ مشکل نہین ھین  لیکن موسم کے بغیر بنانا ذرا مشکل کام ھے کیونکہ برھمی بوٹی تازہ کاپانی استعمال کیاجاتاھے اور برھمی تازہ بغیر موسم ملنا مشکل کام ھے بازار سے دستیاب شدہ خشک بوٹی پتہ نہین کتنے عرصہ پہلے مارکیٹ مین آئی ھوتی ھے کوئی فائدہ نہ ھوگا اب موسم آرھا ھے تقریبا ایک ماہ بعد برھمی بوٹی وافر مقدار مین کھالون نہر کنارون اور نمی والی جگہ پرعام تقریبا پورے ملک مین دستیاب ھوتی ھے بعض مرطوب مقامات پر تو دور تک برھمی ھی نظر آتی ھے گروپ مطب کامل اور گروپ خزائن المفردات مین تفصیل سے اس بوٹی کی شناخت تصاویری شکل مین بھی دستیاب ھین یہ سب کچھ اس لئے بتارھا ھون تاکہ کمنٹس مین یہ نہ پوچھنا شروع کردین کہ اب ھمین برھمی کی بھی شناخت یہان ھی کروائین 

لین اب دوا سمجھ لین

قسط ۔۔ اسگندھ ۔ نمک سفید ۔ اجوائن دیسی ۔ سنڈھ ۔ فلفل دراز  ھرایک دس گرام    ورچھ ساٹھ گرام اب ورچھ کو بچ یا وج ترکی یا اگر ترکی بھی کہاجاتا ھے پنسار سٹور سے ھرنام سے مانگنے پر مل جاتی ھے یہ گرہ دار ایک بوٹی کی جڑ ھوتی ھے خیر ان تمام دواؤن کو پیس کر برھمی بوٹی کا پانی نکال کر تر بتر کرکے گھوٹ لین اور پورا دن برھمی کا پانی ڈال کر کھرل کرین  خشک ھونے پر تین گنا شہد ڈال کر معجون بنالین نوجوان کےلئے چھ ماشہ تک خوراک دووقت ھمراہ پانی کھلائین 

مندرجہ ذیل امراض وعلامات مین بہت ھی مفید ھے

جنون وھم معدہ کی خرابی مالیخولیا ومراق مین مفید ھے سوداوی مادہ کا اخراج بڑی تیزی سے کرتی ھے اور چند روز مین بقائمی ھوش وحواس کردیتی ھے یاد رکھین دیگر تمام سوداوی امراض مین بھی استعمال کی جاسکتی ھے سوداوی مادے کے اخراج کےلئے اس سے بڑھ کر مفید دوا کوئی نہین ھے

 گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

Leave a Reply