مردم شماری 2023 میں خود شماری کریں

0
1274
مردم شماری
مردم شماری

مردم شماری 2023 میں خود شماری کریں

اگر آپ نے مردم شماری کی Self enumeration خود بیٹھ کر 10 منٹ میں مکمل کر دی ہے تو اب مردم شماری کا جو بھی اہلکار گھر پر آئے گا، اس کے پاس گھر کے دروازے پر کسی کو کھڑا نہیں ہونا پڑے گا گھر کا بچہ بھی اس کو خود شماری کا Unique Token Number دے گا وہ وہاں پر انٹر کرتے ہی آپ کا تمام ڈیٹا اپلوڈ ہو جاۓ گا اور چلتا بنے گا۔

مردم شماری
مردم شماری

Pakistan Khud Shumari Registration Online Self Census 2023

اگر آپ بھی اپنی مردم شماری آن لائن کرنا چاہتے ہیں تو لنک پر کلک کریں پاسورڈ میں ایک بڑا لفظ اور ایک ہندسہ لازمی رکھیں نہایت آسان آپشنز ہیں کلک کرتے جائیں Save کرتے جائیں اگلا آپشن آتا جاۓ گا

https://self.pbs.gov.pk

لوگوں کو آگاہی دیں تاکہ اینیومیرٹرز کاکام آسان ھو

مردم شماری میں خود شماری

پاکستان بھر میں ساتویں خانہ و مردم شماری کا آغاز آج یکم مارچ 2023 سے ہو رہا ہے۔ پاکستان میں یہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے جو کہ TABs کے ذریعے ہو گی۔
پہلے تین دن لسٹنگ کا کام ہو گا جس میں عمارتوں کو نمبرز لگائے جائیں گے اور چند بنیادی انفارمیشن معلوم کی جائے گی۔
1: گھر کے سربراہ کا نام
2: سربراہ کا موبائل نمبر
3: گھریلو معاشی سرگرمی

اس کے بعد Enumeration کا عمل شروع ہو جائے گا جس میں ہر گھر سے اس کی تمام معلومات لی جائیں گی ۔۔۔
لہذا عوم الناس سے گزارش ہے کہ مندرجہ ذیل معلومات کو کسی کاغذ پر خوب صورتی سے لکھ لیں تاکہ آپ کو مردم شماری کے عملے کے سوالات کے جوابات کے لیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور عملے کا قیمتی وقت بھی ضائع نہ ہو۔

ہر گھر سے تین قسم کی معلومات لی جائیں گی جن میں گھر کے افراد کی معلومات، گھر کی عمارت سے متعلقہ معلومات، جواب دہندہ سے متعلقہ معلومات.

یہ بھی پڑھیں: گچھی مشروم

گھر کے افراد سے متعلقہ معلومات

1: گھر کے تمام افراد کے نام اور ان کا سربراہ کے ساتھ رشتہ

2:تمام افراد کی عمریں سالوں میں (عمر جتنے سال مکمل ہو چکی ہے)
3: جنس
4: ازدواجی حیثیت
5: مذہب
6: مادری زبان
7: قومیت (ملک کا نام جس کا شہری ہے)
8: پڑھا لکھا/ ان پڑھ
9: تعلیمی قابلیت (جو جماعتیں پاس کر چکا ہے)
10: ذریعہ آمدن
11: کام جو کر رہا ہے (ملازمت، کاروبار، زراعت یا پینشن وغیرہ)
12: نقل مکانی
13: پیدائش کا ضلع
14: موجوہ ضلع میں کتنے عرصہ سے رہائش پذیر
15: دیکھنے، سننے، چلنے یا بولنے میں مشکلات

گھر کی عمارت سے متعلقہ معلومات

1:گھر کی ملکیت
2:گھر کے مالک کی جنس
3:کمروں کی تعداد (جانوروں اور بھوسے والا کمرہ شمار نہ ہو گا)
4: گھر کی تعمیر کا عرصہ
5: گھر کی دیواروں کی ساخت
6: گھر کی چھت کی ساخت
7: باورچی خانے کی سہولت
8:کھانا پکانے کا ذریعہ
9: پینے کے پانی کا ذریعہ
10: روشنی کا ذریعہ
11: غسل خانہ
12: بیت الخلاء
13: بیت الخلاء کی نوعیت
14: ذرائع ابلاغ
15: بیرون ملک مقیم گھر کے افراد

جواب دہندہ سے متعلقہ معلومات

1:جواب دہندہ کا نام
2:ولدیت

Leave a Reply