لاہور: سرکاری اسپتالوں سے مفت ٹیسٹ کی سہولت ختم

0
260

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لئےمفت ٹیسٹ کی سہولت ختم کر دی گئی،ٹیسٹوں کی فیسوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ،مریض پریشان ہوگئے ۔

لاہور کے سرکاری اسپتالوں سے مفت ٹیسٹ کی سہولتختم ہوئی ،اب او پی ڈی میں آنے والےاور اسپتالوں میں داخل مریضوں کوہرٹیسٹ کا بل ادا کرنا پڑ رہاہے۔

مریضوں کاکہناہےکہ معمولی بلڈ ٹیسٹ ہو یا ایکسرے ، سبھی کی فیسیں وصول کی جا رہی ہیںجبکہ ٹوکن سسٹم اور طویل قطار کی خواری الگ ہے۔

مریضوں نے یہ شکوہ بھی کہاکہ میو اسپتال میں ٹوکن دینے والا ملازم ڈیوٹی سے غائب ہے،صرف ٹوکن کےلئے غریب مریضوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔

دوسری طرف میو اسپتال میں ٹیسٹوں کی ڈیوٹی پر مامور ملازمین نےبتایاکہ اب کوئی بھی ٹیسٹ مفت نہیں ہوتا۔

مریضوں اور ان کے لواحقین کاکہناہےکہ مہنگی ادویات کے بعد ٹیسٹوں کی بڑھتی فیسوں نےکمر توڑ کر رکھ دی،ٹوکن کیلئے مردوں اور خواتین کو کئی کئی گھنٹےقطاروں میں لگنا پڑتا ہے، انہوں نے مفت ٹیسٹ کی سہولت برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply