شربت قبض ملین

0
756

شربت قبض ملین

Syrup constipation Mulayan

قبض ام الامراض جس کے لیے بہت سے نسخے ترتیب دیے گئے ہیں جن میں اکثریت گولیاں کیپسول اور سفوف و معجون وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہیں ہربل ادویات میں بہت کم ایسے نسخہ جات موجود ہیں جو شربت کی شکل میں ہوں گو کہ جوشاندہ کی حالت میں لیکوڈ ادویات بھی موجود ہیں لیکن ایک ایسے شربت کی ضرورت تھی جو پینے میں بھی خوش ذائقہ ہو اور کسی قسم کا کوئی نقصان بھی نہ ہو اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے شربت قبض کشا ہربل کا نسخہ ترتیب دیا گیا ہے جو نہ صرف قبض کے لیے بہترین دوا ہے بلکہ خشکی کی زیادتی کی وجہ سے خشک کھانسی اور خشک دمہ کے مریضوں کے لیے بھی بہترین دوا ہے چھوٹے بچوں کے لیے بطور ملین اور بطور گھٹی بہترین اور مجرب نسخہ ہے ۔
اس شربت سے نہ دل خراب ہوتا ہے نہ پیٹ میں وٹ پڑھتا ہے نہ مروڑ پڑھتے ہیں اور بڑے سکون کے ساتھ بغیر کسی تکلیف کے آپ کا پیٹ صاف ہو جاتا ہے اگر آپ اس کو متواتر کچھ عرصہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کی آنتوں کی خشکی ختم ہو کر تری پیدا ہو جاتی ہے اور قبض سے چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی۔

اجزاء نسخہ۔

گل سرخ ایرانی یا پیور دیسی فارمی نہ ہوں ڈنڈی اور پتوں سے صاف صرف پھول کی پتی شامل کرنی ہے وزن 250 گرام۔
سنامکی صاف شدہ ڈنڈی شامل نہ ہو صرف پتی ہو۔250 گرام۔
گودہ املتاس صرف اور صرف گودہ شامل کرنا ہے 100 گرام۔
پانی 2 سے ڈھائی کلو ۔چینی 1 کلو ۔

طریقہ تیاری

تمام ادویات کو پانی میں بھگو دیں 8 گھنٹے پڑا رہے اس کے بعد جوشاندہ تیار کریں جب پانی ایک کلو رہ جائے تو چھان لیں اور چینی شامل کریں ایک ابال آ جائے تو ست لیموں 1 گرام شامل کریں جو میل بنے اس کو اتار دیں جب شربت تیار ہو جائے اور نیم گرم رہ جائے تو ست لوبان 1 گرام شامل کر دیں آپ کا شربت تیار ہے۔
رات سوتے وقت دو سے تین چمچ نیم گرم پانی یا دودھ میں شامل کرکے استعمال کریں یہ بڑوں کے لیے مقدار خوراک ہے بچوں کو انکی عمر کے حساب سے دیں گے۔
اعلیٰ درجے کا قبض کشاء شربت ہے اس کے علاؤہ کھانسی اور دمہ میں مفید ہے بناہیں اور استعمال کروائیں خدمت خلق کریں

Leave a Reply