شدید گرمی میں اطباء کی شاندار پیش قدمی!
نتھیا گلی کے برفیلے جھونکوں میں طب کا چراغ روشن کرنے جا رہی ہے یونیفیکیشن طبی فاؤنڈیشن
اسلام آباد (نکتہ گائیڈنس خصوصی رپورٹ)
جب سورج دہک رہا ہو، جب زمین تپ رہی ہو، جب شہر کی فضا سانس لینے سے انکار کرے… ایسے میں ایک خوشخبری ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کی مانند روح کو تازگی بخشتی ہے۔ یونیفیکیشن طبی فاؤنڈیشن پاکستان (Unification Tibbi foundation) نے گرمی کے تھپیڑوں میں جھلستے اطباء کے لیے ایک نادر و نایاب موقع کا اہتمام کیا ہے:
تین روزہ طبی سٹڈی ٹور، وہ بھی برف زار وادی “نتھیا گلی” میں!
جب علم، خدمت اور فطرت ہم آغوش ہوں…
یہ ٹور صرف ایک تفریحی دورہ نہیں بلکہ علم، خدمت، مشاہدہ اور خود سیکھنے کا ایک مکمل عملی کورس ہے، جس میں طبی میدان کے نوآموز اور تجربہ کار اطباء، سبھی کچھ سیکھیں گے، کچھ بانٹیں گے، کچھ آزمائیں گے، اور بہت کچھ یادگار بنا لائیں گے۔
پروگرام کی جھلکیاں:
پہلا دن | 18 جولائی، جمعہ
صبح دس بجے نتھیا گلی کے خوشنما مقام پر اطباء کا قافلہ جمع ہوگا۔ وہیں سے انہیں مختلف دیہاتی مقامات کی جانب روانہ کیا جائے گا جہاں یہ اطباء فری میڈیکل کیمپس لگائیں گے، مفت علاج اور ادویات دیں گے، اور سینئر اطباء کی نگرانی میں عملی تربیت حاصل کریں گے۔
شام کو واپس ہوٹل پہنچنے کے بعد ایک رپورٹنگ اور تربیتی نشست ہوگی جہاں سینئر اساتذہ تشخیص، تجویز اور طبی رموز پر روشنی ڈالیں گے۔
دوسرا دن | 19 جولائی، ہفتہ
اس دن کا عنوان ہوگا: فطرت کی گود میں علم کا سفر
شرکاء قافلے کی صورت میں ایوبیہ کی پہاڑیوں کی بلندیوں پر جائیں گے، جہاں اطباء جڑی بوٹیوں کی تلاش، شناخت اور استعمال سیکھیں گے۔
اس مشاہداتی ٹور کی قیادت کریں گے استاد الاطباء حکیم طارق جاوید، جنہیں نایاب نباتات کے امام مانا جاتا ہے۔
شام کو مفردات کی خصوصی نشست ہوگی، جس میں جڑی بوٹیوں کے خواص، تراکیب اور استعمالات بیان کیے جائیں گے۔
تیسرا دن | 20 جولائی، اتوار
آخری دن کا مرکزی عنوان ہوگا: کیمیائی فارمیسی کا راز
اس روز اطباء کو کشتہ سازی کی ورکشاپ میں حصہ لینے کا موقع ملے گا، جس کے ساتھ ساتھ ایک علمی سیمینار بھی ہوگا۔
اس کے بعد ایوارڈز، اسناد اور تصویری یادیں تقسیم ہوں گی۔
رات کو ایک نرالا اور دلچسپ مرحلہ ہوگا جسے “محفلِ سنیاس” کہا جا رہا ہے — جہاں حکیم محمد فہیم سنیاسی کی قیادت میں ملک بھر کے سنیاسی اپنے روحانی و کیمیائی راز، تجربات، اور نایاب فارمولے بیان کریں گے۔
روانگی | 21 جولائی، سوموار
آخری دن صبح تمام شرکاء، علم و تجربے کے موتی سمیٹے، نتھیا گلی کی ٹھنڈی یادیں دل میں بسائے، اپنے علاقوں کو روانہ ہوں گے۔
فیس، رجسٹریشن اور شرائط:
- مکمل 3 روزہ رہائشی پروگرام: 7500 روپے (شامل: قیام، طعام، ورکشاپس، فیلڈ وزٹس)
- گولڈ میڈل یا شیلڈ کے خواہشمند اطباء: مزید 2500 روپے
- صرف شرکت (بغیر قیام): 3000 روپے (یعنی 1000 روپے روزانہ)
شرکت صرف پہلے 80 رجسٹرڈ اطباء تک محدود ہے۔ تاخیر کی صورت میں رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔
📞 رجسٹریشن کے لیے فوری رابطہ کریں:
حکیم سید رضوان شاہ گیلانی
(صدر، یونیفیکیشن طبی فاؤنڈیشن پاکستان)
📱 0345-5580471
(ایزی پیسہ / کال / واٹس ایپ)
طب کی دنیا میں ایسا سٹڈی ٹور بار بار نہیں آتا!
یہ موقع محض سیر نہیں، یہ تحقیق و مشاہدہ، علم و تربیت، خدمت و روحانیت کا ایک حسین امتزاج ہے۔
لہٰذا آج ہی رجسٹر ہو کر اپنے نام کا حصہ اس سنہری تاریخ میں رقم کروائیں، جو نتھیا گلی کی وادیوں میں لکھی جائے گی!