سفرحج کےلیےطبی سہولیات

0
464

رہنمائے حج قسط8

سفرحج کےلیےطبی سہولیات

ہسپتال/طبی مراکز

عازمینِ حج کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر کرنے کے لئے نہ صرف حکومتِ پاکستان بلکہ سعودی حکومت بھی وسیع انتظامات کرتی ہے۔ اس مقصد کے لئے  تمام طبی مراکز اور ہسپتالوں میں مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

مکہ مکرمہ  میں حجاج کی سہولت کے لئے  کئی سعودی ہسپتال اور 75 طبی مراکز بنائے گئے ہیں اس کے علاوہ حکومت پاکستان کا میڈیکل حج مشن عازمینِ حج کے لئے  ایک بڑا ہسپتال بھی قائم کرتا ہے جہاں ہر قسم کی سہولت موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ مختلف بلڈنگز میں ڈسپنسریاں بھی بنائی جاتی ہیں جہاں ماہر ڈاکٹرز اور کوالیفائیڈ عملہ ہر وقت موجود ہوتا ہے جن کی نشاندہی تمام بلڈ نگز میں کر دی جاتی ہے ۔شدید ایمرجنسی کی صورت میں بلڈنگ میں موجود معاون یا چوکیدار کی مدد سے سعودی ہلالِ احمر کی ایمبولینس بلانے کے لئے 997 پر رابطہ کریں۔

دوران حج ان مقامات مقدسہ پر صرف سعودی حکومت طبی مراکز اور ہسپتال قائم کرتی ہے کسی اور حکومت کو طبی سہولیات مہیا کرنے کی اجازت نہیں ہوتی منی میں 6 بڑے ہسپتال اور 44  طبی مراکز قائم کئے جاتے ہیں جن کی نشاندہی مختلف سڑکوں پر بورڈ لگا کر کی جاتی ہے لہذا عازمینِ حج کو طبی سہولیات کے لئے  اپنی رہائش گاہوں سے زیادہ دور نہیں جانا پڑتا ۔یہاں تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں منی میں بڑے ہسپتال مندرجہ ذیل ہیں:

نمبر شمارنام ہسپتالمقام
1مستشفی الطواریمسجد خیف کے پاس
2مستشفی الواردیزون 6 میں سڑک نمبر616 پر
3مستشفی الجديدزون 2 میں سڑک نمبر202 پر
4مستشفی القوات المسلحزون 7 میں طریق 44  القصر الملکی پر
5مستشفی منیٰ الجسرکبری عبدالعزیز کے قریب
6مستشفی الحرس الوطنیطریق 44 القصر الملکی پر کبری عبدالعزیز کے قریب

 

ضروری طبی ہدایات

  • روانگی سے قبل ہیپاٹائٹس A، B، ٹائیفائڈ(Typhoid) اور فلو (Influenza)کے حفاظتی ٹیکےبھی لگوالیں۔
  • حج سے پہلے ورزش اور پیدل چلنے کی عادت ڈالیں
  • اپنے وزن کو مناسب کریں۔
  • طبی کٹ (Medical Kit)جس میں تمام ادویات ہوں اپنے پاس رکھیں۔
  • دانتوں کا معائنہ حج پہ جانے سے پہلے کروالیں۔

دوران حج ضروری طبی ہدایات

  • حج کے مناسک کی ادائیگی میں اعتدال رکھیں، ضرورت سے زیادہ اپنے آپ کو تکلیف نہ دیں۔
  • ذاتی صفائی کا خیال رکھیں۔
  • وہ کھانا کھائیں جو ڈھانپ کے رکھا ہوا ہو۔
  • ڈبّہ میں بند کھانے معیار کے مطابق  کھائیں۔( جس  پہ  date Expiryلکھی ہو)
  • پھل، سبزیاں اور ابلے ہوئے کھانے کھائیں تاکہ معدے کا مسئلہ نہ ہو۔
  • بازاروں میں کم سے کم جائیں تاکہ تھکاوٹ کم ہو۔
  • ہجوم میں دھکے سے پرہیزکریں۔
  • سرنگوں (Tunnel)اور سٹرک پر سونے سے پرہیز کریں۔
  • ان لوگوں کے پاس کم بیٹھیں جن کو پھیلنے والی بیماری ہوئی ہو۔
  • حج کے مناسک ادا کرنے سے پہلے مناسب آرام  کریں  تاکہ آپکا جسم تروتازہ ہو۔
  • ہاتھوں کو کھانے سے پہلے اچھی طرح دھویں۔
  • بلا ضرورت دھوپ میں نہ جائیں اگر ضروری ہو تو جاتے ہوئے خوب پانی پی لیں، نمکول استعمال کریں۔ اور دھوپ میں چھتری کا استعمال ضرور کریں۔ اگر احرام میں نہ ہوں تو سر ڈھانپ کر رکھیں۔
  • بیماری کی صورت میں پاکستانی یا سعودی ڈسپنسری سے مفت علاج کرائیں۔ ممکن ہو تو ڈسپنسری تک پہنچانے میں دوسرے مریضوں کی مدد کریں۔

Medical Kit during Hajj حج طبی کٹ 1

طبّی کٹ(Medical kit)

 طبی کٹ عازمین حج کے پاس ہونا ضروری ہے۔ اس میں ادویات دو طرح کی ہونی چاہیں۔

۱۔     دائمی بیماریوں کی ادویات

  • ہائی بلڈپریشرHypertension)) اور دل کے امراض کی ادویات۔
  • ذیابیطس(Diabetes) کے مریضوں کی انسولین(Insulin) کے انجکشن اور شوگر کو قابو میں رکھنے والی ادویات۔
  • دمے(Asthma) کے مریضوں کے انہیلر (Inhaler)۔
  • تمام ادویات ڈاکٹر کے مشورہ سے مناسب مقدار میں سفر سے پہلے لیں۔

ب۔     عام علامات کے علاج کے لئے ادویات

  • او آر ایس(ORS) جیسے نمکول جوعازمین حج کو سن سٹر وک (لو لگنے) اورشدید اسہال (Diarrhea) میں پانی کے جسم سے زیادہ نکل جانے کے بعد ضروری ہوتے ہیں۔
  • بخار اور درد دور کرنے کی ادویات۔
  • جلنے(Burn) کی تکلیف اور داغ دور کرنے کا مرہم۔
  • معدے کی تیزابیت کو کم کرنے کی ادویات۔
  • پٹی، روئی اور سنی پلاسٹ(Saniplast)۔

متعدی امراض(Communicable Diseases) سے متعلق اہم ہدایات

   حج کے مقدس موقع پر پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں اور بنیادی طبّی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی بیماریاں پھیل سکتی ہیں جیسے ٹائیفائیڈ(Typhoid)، گردن توڑ بخار(meningitis fever)، فلو(Influenza)  اور اسہال(Diarrhea) ۔ان بیماریوں کی علامات ہیں بخار، درد، تھکن  ۔ ان کے ساتھ اسہال اور پیٹ میں درد بھی ہوسکتا ہے۔ شدید سر میں درد اور قے بھی ان بیماریوں کا حصّہ ہے۔ ان علامات کے ساتھ ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔  نیز درج ذیل ہدایات پر بھی عمل کریں:

  • کھانے کو اچھی طرح صاف کرکے کھائیں۔
  • صاف پانی پیئں۔
  • پانی زیادہ مقدار میں پیئں۔
  • زیادہ چلنے اور کھڑے رہنے سے جلد کے امراض ہوسکتے ہیں۔
  • کپڑے ہلکے اور صاف کپڑے پہنیں۔
  • جلد کو خشک رکھیں اور ٹلکم پاوڈر استعمال کریں۔
  • زخم کو ڈھانپ کر رکھیں اور جراثیم دور کرنے کے لیے دوائی استعمال کریں۔
  • وضو کے وقت ناک میں صاف پانی ڈالیں۔
  • حج کے بعد بال صاف بلیڈ سے مونڈوائیں تاکہ HIV اور ہیپاٹائٹس سے بچا جاسکے۔


فہرست پر واپس جائیں

Leave a Reply