آپ آن لائن فیلڈ سے کتنا کما سکتے ہی

0
220
حامد حسن
حامد حسن
آپ آن لائن فیلڈ سے کتنا کما سکتے ہیں اور بلندی کے کس مقام پر جا سکتے ہیں اس کا حساب صرف ٹاپ 30 سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکٹیو یوزرز کی تعداد دیکھ کر کر سکتے ہیں کہ اگر پروفیشنل طریقے سے کام کیا جائے برینڈ بنا کر ٹرینڈ مارکیٹنگ کی جائے تو سوچ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔۔۔
فیس بک۔۔۔ 2.37 بلین یوزرز
یوٹیوب۔۔۔ 2.0 بلین یوزرز
وی چیٹ۔۔۔ 1.6 بلین یوزرز
واٹس ایپ۔۔۔ 1.5 بلین یوزرز
مسینجر۔۔۔ 1.3 بلین یوزرز
انسٹاگرام۔۔۔ 1.0 بلین یوزرز
کیو کیو۔۔۔ 865 ملین یوزرز
ٹمبلر۔۔۔ 642 ملین یوزرز
پینٹریسٹ۔۔۔ 633 ملین یوزرز
کیوزون۔۔۔ 632 ملین یوزرز
ٹیوٹر۔۔۔ 572 ملین یوزرز
ٹک ٹاک۔۔۔ 500 ملین یوزرز
ریڈیٹ۔۔۔ 330 ملین یوزرز
لنکڈان۔۔۔ 323 ملین یوزرز
سنیپ چیٹ۔۔۔ 310 ملین یوزرز
بیدوٹیبا۔۔۔ 303 ملین یوزرز
سکائپ۔۔۔ 300 ملین یوزرز
وائبر۔۔۔ 28 ملین یوزرز
لائن۔۔۔ 270 ملین یوزرز
سینا ویبو۔۔۔ 225 ملین یوزرز
ٹیلیگرام۔۔۔ 200 ملین یوزرز
وائے وائے۔۔۔ 188 ملین یوزرز
میڈیم۔۔۔ 164 ملین یوزرز
وی کے۔۔۔ 100 ملین یوزرز
ٹرینگا۔۔۔ 97 ملین یوزرز
فرسکوائر۔۔۔ 92 ملین یوزرز
ریرن۔۔۔ 83 ملین یوزرز
ٹیگیڈ۔۔۔ 77 ملین یوزرز
بادوو۔۔۔ 55 ملین یوزرز
مائی سپیس۔۔۔ 47 ملین یوزر
سٹمبل اوپن۔۔۔ 30 ملین یوزرز
اس کے علاوہ بھی بہت سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہیں جہاں ملینز کی تعداد میں یوزرز ایکٹیو ہیں۔۔۔
———–
اگر آپ کے پاس پروڈکٹس ہیں تو پروفیشنل طریقے سے باقاعدہ برینڈ بنا کر محنت لگن سے کام کریں توبہترین انکم حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔
اگر آپ سروسز فیلڈ سے وابستہ ہیں تو ان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پروفیشنل طریقے سے سروسز دے کر سوچ سے زیادہ ارننگ کر سکتے ہیں۔۔۔
———–
ہماری بدنصیبی یہ ہے کہ ہم ہر کام دوسروں کی دیکھا دیکھی کرتے ہیں، دوسروں کی پیروی کر کے انہی کے نقشِ قدم پر چل کر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔۔۔
اگر ہم کوئی بھی کام انفرادیت اور الگ نقطہ نظر سے کریں، اپنی مارکیٹنگ اور کام کا طریقہ دوسروں سے منفرد رکھ کر کریں، کمپٹیشن لو مارکیٹ کو ٹارگٹ کریں تو ہم نت نئے تجربات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، کام کرنے کا مزا آئے گا اور سمجھ آئے گی کہ ہم کہاں پر موجود تھے اور اس سے آگے کتنی دنیا پڑی ہے۔۔۔
ان میں سے کتنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہیں جن کا نام بھی آپ نے پہلی بار سنا ہو گا لیکن یہ صرف تیس ہیں اس کے علاوہ بھی بہت سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں جہاں بڑی مارکیٹ آپ کی منتظر ہے۔۔۔
———–
اپنی پروڈکٹس یا سروسز کی لو کمپٹیشن مارکیٹ ٹارگٹ کریں، باقاعدہ پلاننگ کریں، کام کرنے کا طریقہ اور انداز منفرد رکھیں، صرف فیس بک تک ہی محدود نہ رہیں بلکہ دوسرے پلیٹ فارم پر بھی ایکٹیو ہوجائیں۔۔۔
آپ کا کسٹمر جب کہیں پر بھی آپ کو سرچ کرے تو آپ وہیں موجود ہوں گے تو اس پر آپ کا اچھا اثر پڑے گا، کسٹمر آپ کی پروڈکٹس اور سروس کو ترجیح دے گا۔۔۔
محنت لگن اور شوق سے کام کریں، ایمانداری اور کوئیک سروس کے ساتھ کام کریں گے تو یقین جانیں دنیا کی اتنی بڑی مارکیٹ آپ کی منتظر ہے کہ آپ کی سوچ ہے۔۔۔

Leave a Reply