آرگینک سرچ کیا ہے؟

0
326

آرگینک سرچ Organic Search کیا ہے؟

(سید عبدالوہاب شیرازی)

آپ آن لائن کوئی بھی کاروبار کر رہے ہیں، یا آپ کی ویب سائٹ ہے اور اس پر آپ نے اپنی پروڈکٹس لگائی ہوئی ہیں، صرف اتنا کام کرنے سے آپ کا کاروبار نہیں چلتا بلکہ آپ کو اس کی مارکیٹنگ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ مارکیٹنگ پیسے دے کر اشتہار چلانے سے بھی ہوتی ہے اور بغیر پیسے دیے اچھی ایس ای او کرنے سے بھی ہوتی ہے۔ چنانچہ وہ ٹریفک جو بغیر پیسے دیے محض سرچ رزلٹ سے آپ کی ویب سائٹ پر آتی ہے اسے آرگینک سرچ ٹریفک کہا جاتا ہے۔

اسے بہتر طور پر سمجھنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر پر غور کریں۔

paid organic search results 1

جب آپ گوگل میں کوئی چیز سرچ کرتے ہیں تو سب سے اوپر پہلا لنک عام طور پر اشتہار ی لنک ہوتا ہے ، جس کے ساتھ باریک سا ( ایڈ )  لکھا ہوتا ہے۔ یہ اشتہاری لنک کبھی ایک کبھی دو تین بھی ہوتے ہیں۔ پھر اس کے بعد والے لنک رینکنگ کی بنیاد پر ترتیب سے آرہے ہوتے ہیں۔ انہیں لنکس کو آرگینک سرچ کہا جاتا ہے۔

اپنی ویب سائٹ پر زیادہ ٹریفک لانے کے لیے ان لنکس میں ٹاپ پر جگہ حاصل کرنا بہت ضروری ہے، اور ان لنکس سے آنے والی ٹریفک سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آن پیج ایس ای او کیا ہے

یہ بھی پڑھیں: آف پیج ایس ای او کیا ہے

یہ بھی پڑھیں: ایس ای او کے دس بہترین کورسز

آرگینک سرچ اتنی اہم کیوں ہے؟

آرگینک سرچ سے آنے والی ٹریفک اس لیے اہم ہوتی ہے کہ اس طریقے سے آنے والا اپنی مرضی سے آتا ہے۔  اوروہ  کسی چیز کی تلاش میں ڈھونڈتا ڈھونڈتا آتا ہے۔  اگر وہ آپ کی ویب سائٹ پر خود آیا ہے تو وہ آپ کے لیے بہت قیمتی ہے۔

آرگینک سرچ کے مقابلے میں سوشل میڈیا سے آنے والی ٹریفک کی اتنی اہمیت نہیں ہوتی، کیونکہ وہ آپ کے کنٹرول میں ہوتی ہے، آپ اپنے دوستوں سے لنک شیئر کرکے انہیں وزٹ کرنے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں اور وہ اپنی ضرورت سے نہیں آتے ، بلکہ آپ کی دوستی کا خیال رکھ کر بھی ویب سائٹ وزٹ کر لیتے ہیں، اس لیے گوگل کی نظر میں سوشل میڈیا ٹریفک کی اتنی زیادہ اہمیت نہیں ہے۔

آرگینک سرچ سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کی ویب سائٹ کی ایس ای او اچھی ہونی چاہیے۔ آپ کی ویب سائٹ پر کچھ ایسا مواد ہونا چاہیے جسے لوگ تلاش کر رہے ہیں اور وہ اس کی تلاش میں خود بخود یہاں آئیں۔

SEO CTR 2

 دی گئی تصویر سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پہلے لنک پر تیس فیصد لوگ کلک کرتے ہیں، دوسرے لنک پر پندرہ فیصد، تیسرے پر دس فیصد، چوتھے پر چھ فیصد اور پانچویں پر صرف پانچ فیصد لوگ کلک کرتے ہیں۔ اسی سے آپ کو اندازہ لگا لینا چاہیے کہ آپ کی ویب سائٹ کی رینکنگ کیا ہونی چاہیے۔

بامعاوضہ سرچ اور آرگینک سرچ میں فرق

بامعاوضہ سرچ گوگل ایڈز پروگرام میں پیسے دے کر اشتہارات کے ذریعے کرائی جاتی ہے، جبکہ آرگینک سرچ مفت میں گوگل کا الگروتھم رینکنگ کے حساب سے ترتیب دیتا ہے۔

بامعاوضہ سرچ اور آرگینک سرچ دونوں (SEM) یعنی سرچ انجن مارکیٹنگ کا حصہ ہیں۔

بامعاوضہ سرچ کا نظام بولی کے ذریعے کام کرتا ہے، جو جتنی زیادہ بولی لگاتا ہے اس کا اشتہار اوپر آتا ہے جو کم بولی لگاتا ہے اس کا اشتہار نیچے آتا ہے۔ اس نظام کو پی پی سی یعنی پے پر کلک کہا جاتا ہے۔ گوگل ایڈز پر اشتہار بنانے وقت آپ سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ پی پی سی کا کیا ریٹ رکھنا چاہتے ہیں، آپ جتنا زیادہ رکھیں گے اتنا ہی اچھا رزلٹ ملے گا۔

بامعاوضہ سرچ اور آرگینک سرچ میں ایک اور فرق یہ بھی ہے کہ بامعاوضہ سرچ کا رزلٹ فوری ملتا ہے، جبکہ آرگینک سرچ کا رزلٹ آنے میں مہینے اور سال لگ جاتے ہیں۔

آرگینک سرچ پر انگلش زبان میں بہترین ویب سائٹ reliablesoft.net ہے۔ اگر آپ انگلش نہیں جاتے تو کوئی مسئلہ نہیں یہاں آپ اردو میں سیکھ سکتے ہیں۔

آرگینک سرچ کیسے حاصل کریں؟

جیسا کہ اوپر میں نے بتایا کہ آرگینک سرچ لوگوں کے گوگل پر سرچ کرنے کے جواب میں نظر آنے والے لنکس ہوتے ہیں، اور یہ مقام فوری نہیں ملتا بلکہ اس کےلیے کئی مہینے اور سال بھی لگ جاتے ہیں۔لہذا آپ کی ویب سائٹ کی ایس ای او جتنی بہتر ہوگی اتنا ہی جلدی رزلٹ آنا شروع ہو جائے گا۔

ایس ای او تین طرح کی ہوتی ہے۔

١۔ آن پیج ایس ای او

یعنی ویب سائٹ کے پیج پر کچھ ایسی سیٹنگز کرنا کہ گوگل سرچ میں آسانی سے آسکے۔

٢۔ آف پیج ایس ای او

یعنی اپنی ویب سائٹ کی پروموشن کرنا، دوسری ویب سائٹ پر اپنی ویب سائٹ کے لنکس دینا۔

٣۔ٹیکنیکل ایس او

یعنی ویب سائٹ پر ٹیکنیکل خرابیوں کو دور کرنا اور خوبیوں کو پیدا کرنا۔

آرگینک سرچ کے لیے بہترین ایس ای او عوامل

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا مواد ٹائٹل، ذیلی ٹائٹل اور پیرا گراف ، نمبر، بریکٹ وغیرہ سے مرتب ہے۔

یقینی بنائیں کہ آپ کی ویب سائٹ تمام آلات، کمپیوٹر، ٹیب، موبائل پر درست طریقے سے لوڈ ہوتی ہے۔

ایسا مواد شائع کریں جسے لوگ تلاش بھی کر رہے ہیں اور آنے والے مطمئن بھی ہوتے ہیں۔

یاد رکھیں گوگل یا دوسری ویب سائٹ سے کاپی کرکے اپنی ویب سائٹ پر پیسٹ کرنے سے رینکنگ نہیں ملتی گوگل ایسے مواد کو نہایت ہی آسانی سے پہچان لیتا ہے۔لہذا آپ کا مواد یونیک اور پہلے سے موجود مواد سے بہتر ہونا چاہیے۔

آرگینک سرچ حاصل کرنے کےلیے آپ کو لنک بلڈنگ کی بھی ضرورت ہے، یعنی دوسری اچھی اور معیاری ویب سائٹس پر آپ کی ویب سائٹ کے لنکس ہونے چاہیے۔

آرگینک سرچ حاصل کرنے کے لیے آپ کو کی ورڈ ریسرچ میں بھی ماہر ہونا چاہیے، یعنی آپ اپنے مواد کے موافق الفاظ کو اپنے ٹائٹل، ڈسکرپشن، کیٹگری، اور ٹیگز میں استعمال کریں۔


ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد ایس ای او سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply