آتشک کا علاج ► उपदंश

0
867
آتشک کا علاج

آتشک کا علاج

آتشک کا علاج Treatment Syphilis

2015 تک پوری دنیا میں 4 کروڑ 54 لاکھ آتشک کے مریض تھے جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار اس مرض کے ھاتھوں مارے گۓ۔ آتشک ایک بیکٹیریا Treponema pallidum سے پھیلنے والا متعدی جنسی مرض ہے جو کہ مباشرت سے پھیلتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ حاملہ ماں سے بچے کو بھی ہو سکتا ہے۔ اسکے تین درجے ہوتے ہیں جبکہ تیسرے درجے میں علاج بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ آتشک صرف جنسی اعضاء میں ہوتا ہے یہ جلد کے کسی بھی حصے پر ہو سکتا ہے۔ اس لیے یہ بھی ایک جلدی مرض ہے۔ جس میں جلد کے اوپر سوراخ کو جاتا ہے جسے السر کیہ سکتے ہیں۔ اگر مرض کافی پرانا ہو جاۓ تو آتشک کا علاج Treatment Syphilis بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
آتشک بیکٹیریاسے ہونے والاانفیکشن ہے جواعضائے تناسلی کے ذریعے ہوتاہے۔ابتدائی انفیکشن کے بعدبیکٹیریاجسم میںبے حس وحرکت ہوجاتے ہیں اوربعد میں دوبارہ فعال ہوکرشدید انفیکشن کاسبب بنتے ہیں۔اسی وجہ سے آتشک کے انفیکشن کے مختلف مراحل ہوتے ہیں۔
علامات
اس کی علامات انفیکشن کے مرحلے پرمنحصرہوتی ہیں۔تاہم یہ مراحل لازمی طورپر مخصوص ترتیب میں نہیں ہوتیںبعض اوقات یہ متجاوز(آگے پیچھے ) ہوسکتی ہیں۔
پرائمری آتشک– پرائمری آتشک کی علامات جس جگہ بیکٹیریاجسم میں داخل ہوجائیں وہاں زخم کی صورت ظاہرہوتی ہیں۔یہ زخم چانکرکہلاتاہے اوراس میں دردنہیں ہوتاہے۔بیکٹیریاکے جسم میں داخل ہونے کے تین ہفتے بعد یہ ظاہرہوتاہے اورطبعی طورپرتین سے چھ ہفتوں میں ٹھیک ہوجاتاہے۔
سیکنڈری آتشک – چانکر ٹھیک ہونے کے چند ہفتوں بعدجسم پرریشز ہوسکتے ہیں۔یہ آہستہ آہستہ شروع ہوتے ہیں اورآگے جاکرشدت اختیارکرجاتے ہیں۔ان ریشز سے متعلق چندعلامات یہ ہیں:
٭اعضائے تناسلی پردانہ جیسے زخم
٭بال گرنا
٭بخار
٭پٹھوں میں درد
٭گلے کی سوزش
٭لمف نوڈس کی سوجن
یہ علامات چند ہفتوں میں خود ہی ختم ہوجاتی ہیں لیکن ایک سال کے دوران دوبارہ شروع ہوسکتی ہیں۔
پوشیدہ آتشک – اگرعلاج نہ کیاجائے تویہ مرحلہ سیکنڈری مرحلے کے بعد آتاہے۔اس کی کوئی علامات اورنشانیاں نہیں ہوتیں کیونکہ بیکٹیریاجسم میںمخفی ہوتے ہیں۔اس مرحلے سے انفیکشن تیسرے درجے میں داخل ہوجاتاہے۔
تیسرے درجے کی آتشک –اس مرحلے میںیہ مرض دماغ،اعصاب،آنکھیں،دل،شریانیں،جگر،ہڈیاں اورجوڑوںپراثراندازہوتا ہے۔

#Syphilis #disease #aatshak #health

Syphilis is a really common STD. Syphilis is spread through vaginal, anal, and oral sex. Syphilis causes sores on your genitals (called chancres). The sores are usually painless, but they can easily spread the infection to other people. You get syphilis from contact with the sores.
Syphilis is a sexually transmitted disease caused by the Treponema pallidum bacteria. Each year, more than 6 million persons are infected with the disease. Men who have sex with men have been particularly affected, accounting for more than 90% of the Belgian cases

 

 

Leave a Reply