کابل تازہ ترین

0
4

پاکستان، ترکی اور روس نے کابل میں اپنے سفارتخانے بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہی افغان قوم اورہم سب کی آرزوہےجس کیلئےجےیوآئی پاکستان ہرطرح کاتعاون کرنےکیلئےتیارہے،ہم صمیم قلب سےتحریک اسلامی طالبان کےامیرمولوی ھبة اللہ اوران کےتمام رفقاءکارکواس عظیم کامیابی اورنئی تاریخ رقم کرنےپرمبارکباد پیش کرتے ہیں،رب متعال سے دوام و استقلال کیلئے دعاگوہیں۔ مولانا فضل الرحمن

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگجوؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کابل میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں تاکہ لوٹ مار کے واقعات کو روکا جا سکے۔

کابل میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج تین پروازیں چلائی جائیں گی

افغانستان کی صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں۔۔۔۔۔افغان رہنماؤں کا پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ناگزیر ہے۔۔۔۔۔۔افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کے لئے پاکستان نے ہمیشہ سیاسی تصفیہ پر زور دیا ہے۔ پاکستان اس مقصد کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔۔۔۔۔افغانستان میں پائیدار امن کے قیام اور اور چار دہائیوں سے جاری تنازعے کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔۔۔۔۔۔۔ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

کابل میں امریکی سفارت خانہ بند کردیا گیا، سفارتی عملے کی واپسی کا آپریشن جاری ہے۔

کابل میں طالبان کے پرامن داخلے، عام معافی اور امن کی ضمانت نے فتح مکہ کی یاد تازہ کی اور دنيا بھر کی ٹیکنالوجی سے لیس طاقتوں کو عملاًُ بتادیا کہ ایمان کی قوت کے آگے کوئی طاقت ٹھہر نہیں سکتی بشرطیکہ وہ ہر قربانی کے لئے تیار ہو کاش ہم اور عالم اسلام اس معجزے سے سبق لے سکیں
مفتی تقی عثمانی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here