کابل تازہ ترین خبریں

0
1
  • ترکی نے کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی سنبھالنے کا منصوبہ ترک کر دیا۔ طالبان نے کہا تو ترکی مدد کرے گا۔ ذرائع
  • ترکی برادر ملک ہے۔ یہ اچھا ہے کہ ہمارا برادر ملک ہمارے ساتھ ہے۔ ہم ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کی ترک ٹی وی چینل اے خبر سے سے گفتگو
  • افغانستان کو درست طور پر سپرپاورز کا قبرستان کہا جاتا ہے افغانستان میں جو کچھ ہم نے گزشتہ 20 سالوں میں دیکھا، اس سے ثابت ہو گیا کہ وہاں فوجی طاقت سے کوئی تبدیلی لانا ممکن نہیں ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا قوم سے خطاب میں اعتراف
  • جو بائیڈن کا امریکی انخلا کا دفاع: ’امریکی اس جنگ میں لڑ یا مر نہیں سکتے، جو افغان اپنے لیے لڑنے کو تیار نہیں‘
  • خواتین ڈاکٹر اپنی طبی خدمات اور میڈیکل طالبات اپنے اداروں میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ان کے وقار کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ طالبان کی خواتین ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کو یقین دہانی
  • شام کے ممتاز عالم دین اور مفتی شیخ عبدالرزاق المہدی نے افغان قوم اور طالبان کو کابل فتح پر مبارک باد دی ہے
  • طالبان وادی پنج شیر میں داخل ہو گئے امراللہ صالح اور احمد مسعود پنج شیر چلے گئے تھے اور وہاں سے مزاحمت کا اعلان کیا تھا پنج شیر کی فتح کی صورت میں طالبان کا افغانستان پر کنٹرول مکمل ہو جائے گا
  • بھارت افغانستان میں جاری اپنے تعمیر نو اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے مکمل کر سکتا ہے۔ طالبان ترجمان سہیل شاہین کی پاکستانی ٹی وی چینل ہم نیوز سے گفتگو
  • طالبان رہنماؤں نے آج کابل کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز کو کام جاری رکھنے اور تحفظ کی یقین دہانی کروائی اطلاعات کے مطابق فی الحال سابق حکومت کے وزیر صحت وحید مجروح کو بھی کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے
  • ازبکستان کی وزارت دفاع نے افغان ائیرفورس کے جنگی طیارے کو ازبک حدود میں مار گرانے کی تصدیق کر دی ہے۔ طیارے کو بغیر اطلاع کے ازبک حدود میں داخل ہونے پر گرایا گیا
  • افغانستان سے امریکی فوج نکالنے کے فیصلے کو درست سمجھتا ہوں اور اس پر قائم ہوں۔ امریکی فوجی ایسی جنگ میں لڑ اور مر نہیں سکتے جس میں افغان خود لڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا قوم سے خطاب
  • تاریخ بے رحم ہے سوویت افواج افغانستان سےنکلی تھیں تو اشرف غنی نے لاس اینجلس ٹائمز میں طنز کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سوویت افواج افغانستان سے نکلی ہیں اور اب کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کچھ ہی وقت کی بات ہے امریکی افواج افغانستان سے نکلیں تو اشرف غنی کو خود اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here