مہربان ٹرسٹ اعزازی شیلڈ

آج  دس اپریل 2021مہربان ٹرسٹ کا ماہانہ اجلاس غوری ٹاون میں منعقد ہوا۔ مختلف امور پر مشاورت ہوئی، کئی نئے حضرات ٹرسٹ کے رکن بنے۔ اس اجلاس میں مولانا عباس شاہ بن الیاس شاہ آف لمی چنارکوٹ جو حال ہی میں درس نظامی سے فارغ ہوئے انہیں مہربان ٹرسٹ کی طرف سے اعزازی شیلڈ اور کتاب کا تحفہ دیا گیا۔
تمام شرکاء نے اس میٹنگ کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاءآللہ میل ملاقات کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ اور چنارکوٹ کی سادات برادری کی بہبود کے لئے ٹرسٹ کو مزید فعال کیا جائے گا۔
اگلا اجلاس ان شاءآللہ رمضان کے بعد ہوگا، جس میں جڑواں شہروں میں مقیم چنارکوٹ کی تمام سادات برادری کو دعوت دی جائے گی۔
منجانب سید عبدالوہاب شاہ
جنرل سیکرٹری مہربان ٹرسٹ Miharban Trust Islamabad 
مہربان ٹرسٹ کیا ہے اور مقاصد کیا ہیں اس کی تفصیلات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

الحمدللہ مہربان ٹرسٹ کی جانب سے  مستحق خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *