سیلان الرحم

FB IMG 1651635963007 1

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سیلان الرحم

خواتین کے اعضائے مخصوصہ یعنی اندام نہانی سے سفید رنگت یا پیلےرنگ کی رطوبت کے بہنے کو سیلان الرحم (لیکوریا) کہتے ہیں۔

*اسباب*

خون کی کمی ،عام کمزوری،نفساتی جزبات کی زیادتی،کثرت اسقاط،۔ورم اندام نہانی ،آتشک،سوزاک،غیر اخلاقی سرگرمیاں،اخلاط اربعہ میں سے کسی خلط کا بگڑ جانا،کثرت مباشرت۔

*علامات*

اندام نہانی میں خارش ہوتی ہے اس میں سے سفید یا زردی مائل رطوبت خارج ہوتی ہے،کمر میں درد رہتا ہے،طبیت میں سستی رہتی ہے،جسم کمزور ہوتا جاتا ہے،چہرے پر چھائیاں نظر آتی ہیں،حمل قرار نہیں پاتا۔

نسخہ جات

*ھوالشافی*

تخم شبت۔ 500 گرام

تخم گاجر۔ 500 گرام

بانس کی جڑ۔ 500 گرام

الٹ کمبل۔ 1000 گرام (1کلو)

*ترکیب و ترتیب*

سب ادویات کو جوکوب کرکے آٹھ گنا پانی میں پکائیں۔جب آدھا پانی باقی رہ جائےتو اسے خوب مل کر چھان لیں۔ اب باقی رہے فضلہ میں پھر آٹھ گنا پانی ڈال کر جوش دیں جب آدھا حصہ پانی باقی رہ جائے تو اسے بھی اچھی طرح مل کر چھان لیں اب دونوں مرتبہ کے چنے ہوئے پانی کو یکجا کرکے نرم آگ پر اس طرح پکائیں کے گھن سا بنا لیں یعنی اس قدر غلیظ القوام کریں کہ حبوب بنانے کے قابل ہو جائے پھر اسے سردکر کے محفوظ کر لیں ۔

مرمکی 200گرام

سہاگہ بریان 100گرام

ہیرا کسیس 100گرام

مصبر اصلی 100گرام

ان سب ادویات کا علیحدہ علیحدہ سفوف بنا لیں اس کے بعد مذکورہ صدر طریق کے بنایا ہوا غلیظ القوام 300 گرام میں بقیہ ادویات کے سفوف کو ملا کرخوب کھرل کر کے تین رتی کی گولیاں بنا کر خشک کر لیں ایک گولی صبح و شام آب نیم گرم استعمال کریں

*فواٸد*

حیض کی کمی یا اس کا درد اور تکلیف سے آنے کو بہت نفع کرتی ہے۔خرابی حیض کی وجہ سے ایام ماہواری سے قبل کمر اور پیڑو میں درد کا ہونا۔اعضا شکنی کا ہونا۔سر درد کا ہمیشہ رہنا ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں آنکھوں میں جلن ہونا ۔سفید یا زردی مائل رطوبت کا خارج ہونا۔جسم کمزور طبیعت میں سستی چہرے پر چھائیوں کا نظر آنا حمل قرار نہ پانا وغیرہ تمام خرابیوں کو دور کر کے ایام ماہواری کو فراخت لاتی ہیں بہت لاثانی اور زور اثر دوا ہے

والسلام

حکیم میاں امجد فاروق

Leave a Reply