دستخط سے شخصیت کو پہچانیں

ماہرین کے مطابق کسی کے دستخط اس کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بیان کرتے ہیں۔ کیونکہ دستخط کی معمولی تفصیلات نہ صرف معنی خیز ہوتی ہیں بلکہ کسی بھی شخص کے کیریئر پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق تیزی سے لکھے جانے والے دستخط جس میں الفاظ پہچانے نہ جانتے ہوں وہ دماغی پھرتی اور ذہنی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ پڑھا جانے والا واضح حروف کا دستخط بتاتا ہے کہ وہ شخص کھلا اور راست گو ہے۔ کسی دستخط کے نیچے لکیر کھینچی ہو تو وہ شخص خود کو اہمیت دیتا ہے جب کہ دستخط انڈر لائن نہ ہو تو وہ شخص لوگوں میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کرنا پسند کرتا ہے اس کے علاوہ دستخط میں نوک دار لکیریں بے صبری اور غصے کو ظاہر کرتی ہیں۔ دستخط اگر بتدریج اوپر کی جانب جا رہا ہو تو عزم اور مستقبل کی جانب نظر رکھنے کو ظاہر کرتا ہے جب کہ ڈھلان کی طرح نیچے جاتا دستخط مایوسی ملاقات سے گریزاں اور خطرات مول نہ لینے کی علامت ہے جب کہ دستخط پر فل سٹاپ کاروباری صلاحیتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

2021-01-27

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *