حالت جنگ میں وطن سے غداری کرنے والوں کا انجام بد

0
6

حالت جنگ میں وطن سے غداری کرنے والوں کا انجام بد

ویتنامی غداروں کا انجام

ویتنام کی طویل جنگ میں بُری طرح مار کھانے اور عبرتناک شکست کے بعد امریکی واپس جانے لگے تو وہ ویتنامی جو اپنی قوم سے غداری کے مرتکب ہو کر امریکی فوج کا ساتھ دیتے رہے تھے، اکٹھے ہو گئے کہ ہمیں بھی ساتھ لے جایا جائے،، ان کو امریکی فوج کی طرف سے کہا گیا کہ آخر میں ایک ہیلی کاپٹر آئے گا جو تم لوگوں کو لے جائے گا،،
جب امریکی فوج کی واپسی تکمیل کے قریب پہنچ گئی تو چند باقی رہنے والے امریکی فوجیوں کو لینے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر آیا،،
ویتنامی غداروں کو احساس ہو چکا تھا کہ امریکی انہیں ٹشو پیپر کی مانند پھینک جائیں گے، سو انہوں نے جب ہیلی کاپٹر کی سیڑھی پر زبردستی چڑھنے کی کوشش کی تو امریکیوں نے سیڑھی کو نیچے گرا کر یہ بات رقم کردی کہ غدار کی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں ہوتی،،
یہ ایک تصویر نہیں،، ایک الارم ہے، نوشتہ دیوار ہے

کابلی غداروں کا انجام

کابل سے بھی جب امریکی جانے لگے تو وہ کابلی جو بیس سال تک امریکیوں کی ترجمانی، جاسوسی اور دیگر شعبوں میں خدمت کرتے رہے ایئرپورٹ پر جمع ہوگئے اور زبردستی جہازوں پر چڑنے لگے، کوئی ٹائر کے ساتھ لٹک گیا تو کوئی چھت پر چڑ دوڑا۔ کئی ایک کو امریکی فوج نے ایئرپورٹ پر گولی مار دی اور کچھ جہاز سے گر پڑے، جو جہاز میں ساتھ گئے ان کو بھی وہاں کتے بلیوں جتنی بھی اہمیت نہیں دی گئی۔ امریکی اپنے کتوں کو تو جہاز کی سیٹوں پر بٹھا کر لے گئے لیکن غداروں کو سامان کی طرح جہاز میں ٹھونس کر لے جایا گیا اور باقی زندگی انہوں نے رسوائی والی ہی گزاری۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here