افغانستان تازہ ترین

0
5

بھارتی تحفہ طالبان کے قبضے میں بھارت نے افغان حکومت کو 35-Mi بمباری ہیلی کاپٹر تحفے میں دیا تھا۔ آج طالبان نے قندوز ایئرپورٹ پر قبضہ کرنے کے بعد اس تحفے کو اپنی تحویل میں لے لیا

قندوز میں پامیر کارپس کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ بھارتی ہیلی کاپٹر کے علاوہ درجنوں فوجی گاڑیوں، ٹرکوں، امریکی ہمویز، بھاری اسلحے اور سامان پر قبضہ کر لیا گیا
قندوز صوبے کے آخری ضلع علی آباد پر بھی قبضہ پورے صوبہ قندوز پرطالبان کو کنٹرول حاصل ہو گیا قندوز ائیرپورٹ پر افغان فورسز کے اہلکار گروہ در گروہ سرنڈر کر رہے ہیں بھاری اسلحہ، ٹینک، ہمویز، پولیس گاڑیاں حوالے کر دی گئی ہیں فورسز کے اہلکاروں کو جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دی گئیہے، اور انھیں خوش آمدید کہا ہے
آج کے دن تیسرا ائیرپورٹ شبرغان ائیرپورٹ پر بھی قبضہ کرلیا گیا قندوز اور فراہ ائیرپورٹ پر بھی آج افغان حکومت کے ہاتھ سےنکل گئے تھے
قندھار جیل پر قبضہ قیدی رہا کر دیے گئے
آج طالبان نے ایرانی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا ڈرون ایران کی سرحد کے قریب افغان علاقے میں تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا
بھارت نے مزارشریف میں واقع اپنا آخری قونصل خانہ بھی بند کر دیا
امریکی ایئرفورس اور افغان فضائیہ نے قندھار شہر میں میرویس نیکہ نامی پرائیویٹ ہسپتال پر بمباری کی ہے
افغانستان کے آرمی چیف ولی محمد احمدزئی کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا جنرل ہیبت اللہ علی زئی نئے آرمی چیف ہوں گے طالبان کے سربراہ کا نام بھی ملا ہیبت اللہ ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here