احتلام کا علاج

0
467

احتلام کا علاج

نیند میں شہوت انگیز خواب دیکھنے کے بعد بلا ارادہ اور بغیر خواہش کے منی کا خارج ہونا احتلام کہلاتا ہے۔

اگر چہ احتلام بھی  جریان ہی کی ایک  صورت ہے لیکن فی الحقیقت یہ جریان نہیں بلکہ جریان کی ابتداء ہے،

احتلام کی بیماری بتدریج جریان کی شکل اختیار کر لیتی ہے ،

جب احتلام کا عارضہ لمبا ہو جاتا ہے تو یہ مرض دوسری صورت اختیار کر لیتا ہے ،یعنی سوتے وقت بغیر کسی شہوانی تحریک یا بغیر صورت دیکھے منی کا اخراج ہو جاتا ہے

اسباب

عشقیہ شاعری ،فحش تصاویر یا فحش کلپ دیکھنا

ایسی عادات کا عادی ہو جانا اور ایسے افعال میں منہمک ہو جانا جن سے اعضائے تناسل کی طرف توجہ رہے

کثرت جماع کے بعد جماع بند کردیا

معدہ کی کمزوری

ہاضمہ کی خرابی

اعصابی نظام کی کمزوری

جلق اغلام بازی

علاج

معالج کو چاہئے کہ اسباب کو مد نظر رکھتے ہوئے علاج کریں

چنانچہ اگر ہاضمہ کی خرابی کی وجہ سے تو معدہ کی اصلاح کریں

اگر اعصابی کمزوری کی وجہ سے ہو تو مقوی اعصاب دوائیں دیں ،اگر منی میں حدت کی بناء پر ہو تو اس کا تدارک کریں

مریض کو چاہئے کہ ذہن کو صاف رکھے نماز کی پابندی کے ساتھ ذکر و اذکار کا اہتمام کرے ،

نسخہ اکسیر احتلام

کشنیز خشک

تخم خشخاش سفید

تخم بھنگ

ہر ایک 3 تولہ

الائچی کلاں

دار چینی ہر ایک دو ماشہ

سفوف کریں اور دوائ کے ہموزن کھانڈ ملاکر 1 گرام صبح و شام نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں

Leave a Reply