وہ غذائیں جو یادداشت کی کمزوری کا سبب بن سکتی ہیں

جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی صحت مند رہنے کے لیے غذائیت کی ضرورت پڑتی ہے۔لیکن کچھ ایسی غذائیں بھی ہوتی ہیں جن کا بہت زیادہ استعمال آپ کی یادداشت کو کمزوربنادیتا ہے، اور ایسی غذاؤں کا بہت زیادہ استعمال کرنا آپ کی صحت کے لیےمضر ہوتا ہے۔ان غذاؤں کے فوائد بھی ہیں، لیکن ان کا زیادہ استعمال انسانی یادداشت کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ان غذاؤں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہیں ۔

سفید چاول

سفید چاولوں میں کاربس زیادہ مقدار میں موجود ہونے کے باعث یہ ذہنی فنکشن کے لیے ٹھیک نہیں، ان چاولوں کو زیادہ کھانے سے ڈپریشن کا خطرہ بھی کافی حد تک بڑھ سکتا ہے۔اس سے بہتر یہ ہے کہ آپ گندم کا استعمال اپنی زندگی میں بڑھا دیں۔


سویا ساس

سویا ساس جیسی چیز آپ کو فائدہ پہنچانے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے، اس میں نمک اور سوڈیم کی مقدار بےانتہا زیادہ ہوتی ہے اور ان دونوں کا زیادہ استعمال دماغ کے لیےانتہائی نقصان دہ ہے، یہ دماغ تک خون کے بہاؤ کوکم کرتا ہے جس سے یادداشت کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ کئی اور مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹونا مچھلی

ٹونا مچھلی میں بےانتہا پروٹینز موجود ہوتے ہیں، اور یہ انسانی صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہے، لیکن اسے بہت زیادہ کھانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہےاس مچھلی کو 2 ہفتوں میں صرف ایک بار کھایا جائے تو بہتر ہے، یہ اتنی گرم ہوتی ہے کہ اگر اسے زیادہ کھایا جائے تو دماغ متاثر ہوسکتا ہے، جس سے یادداشت بھی کمزور ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

کینو کا جوس

کینو کے جوس میں چینی کی مقدار بےانتہا زیادہ ہوتی ہے، اور یہ بہت سی وجوہات کے باعث خطرناک ہے۔اس کا زیادہ استعمال آپ کی روز مرہ کی زندگی کومتاثر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے ذہن کو کمزور کرتا ہے، جبکہ اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے انسان آہستہ آہستہ خود کو کمزور محسوس کرنے لگتا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.